اسمتھ سنچری کے قریب، آسٹریلیا کی گرفت مضبوط

0
42

، 15 دسمبر (یو این آئی) ‘ھیڈبٹ’ کو لے کر خبروں میں رہے بلے باز جانی بیرسٹو نے اپنی اہم سنچری سے انگلینڈ کی پوزیشن کو سنبھالا لیکن تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو دن کے اختتام ہوتے ہوتے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ (ناٹ آ¶ٹ 92) نے بھی اپنی ٹیم کو تین وکٹ تک 203 رنز پر پہنچا کرمیچ پر کنٹرول بنا لیا۔ ایشیز میں 2۔0 سے برتری حاصل کر چکی آسٹریلوی ٹیم کیلئے تیسرا میچ سریز پر قبضے کے لحاظ سے اہم ہے اور اس نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 62 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے ہیں۔وہ اب انگلینڈ کے اسکور سے 200 رنز پیچھے ہے اور اس کے سات وکٹ محفوظ ہیں ۔اسٹمپس تک کپتان اسمتھ سریز میں اپنی دوسری سنچری کے قریب پہنچ گئے ہیں اور 92 رن پر ناٹ آ¶ٹ ہیں جبکہ شان مارش (سات) دوسرے سرے پر ان کے ساتھ ہیں۔ انگلینڈ کے کریگ اوورٹن نے اوپنر کیمرون بین کرافٹ (25) اور ڈیوڈ وارنر (22) کو آ¶ٹ کیا جبکہ کرس ووکس نے عثمان خواجہ (50) کو آ¶ٹ کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 115.1 اوور وںمیں 403 رن بنائے ۔ کرو یا مرو کے اس میچ میں اس کے بلے بازوں کی کارکردگی کافی حد تک تسلی بخش رہی اور مارک اسٹون مین نے 56 رن، ڈیوڈ ملان نے 140 رنز اور بئیرسٹو نے 119 رنز کی اننگز سے ٹیم کو ایک باعزت اسکور تک پہنچایا۔ آسٹریلیائی گیند بازوں نے پہلے دن کی مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے دن لنچ تک انگلینڈ کے باقی چھ وکٹ 35 رن پر آ¶ٹ کردیئے ۔ تیز گیندباز مشیل اسٹارک نے 25.1 اوور میں 91 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے جبکہ جوش ہیزل وڈ کو 92 رن پر تین وکٹ ملے ۔ پیٹ کمنس نے دو اور ناتھن لیون نے ایک وکٹ لیا۔موجودہ سیریز میں انگلینڈ کے لیے پہلی سنچری بنانے والے ملان اور دوسرے سنچری بنانے والے بئیرسٹو نے واکا میدان پر ریکارڈ 237 رنوں کی شراکت داری کی۔ صبح انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کل کے 305 رن پر چار وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ ناٹ آ¶ٹ بلے بازوں ملان (110) اور بئیرسٹو (75) نے اپنے ا سکور میں اضافہ کیا۔ ملان 227 گیندوں میں 19 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 140 رن پر دن کا پہلا شکار بنے جنہیں اسپنر لیون نے آ¶ٹ کیا۔ ملان کے آ¶ٹ ہونے کے ساتھ انگلینڈ کے باقی وکٹ بہت جلد گرگئے اور نچلے آرڈر کے تین بلے باز تو دہائی کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے ۔ بیئرسٹو کی 48 ٹسٹ میچوں میں یہ چوتھی سنچری ہے ۔ انہوں نے 215 گیندوں کی اننگز میں 18 چوکے لگائے ۔ انہیں اسٹارک نے آٹھویں بلے باز کے طور پر آ¶ٹ کیا۔ معین علی (صفر)، کرس ووکس (آٹھ) اور کریگ اوورٹن (02) رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے جبکہ اسٹیوارٹ براڈ 12 رن ہی بنا سکے ۔ بریڈ کو اسٹارک نے کیمرون بینکرافٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر انگلینڈ کی اننگز 403 پر سمیٹ دی۔