امریکہ میں کرسمس اور نئے سال کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ

0
48

واشنگٹن ،۹۲دسمبر(پی ایس آئی) امریکہ میں کرسمس کے بعد اب نئے سال کی خر یداری میں تیزی سے اضافہ جاری ہے اور تو قع ہے کہ اس سیزن کی خریداری تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دے گی۔اس سیزن کی خریداری میں خطیر اضافے کی بڑی وجہ آن لائن خریداری کو قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ امریکہ میں آن لائن خریداری کل خریداری کا 40 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ ماسٹر کارڈ کے تجزیاتی شعبے کا کہنا ہے کہ اس سال خریداری کا حجم 800 ارب ڈالر سے بڑھ جانے کی توقع ہے۔امر یکہ کے متعدد اسٹوروں نے ٹکنالوجی اور فری ڈیلوری و واپسی کے شعبے میں ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سرمایہ کاری کی ہے اور اس میں سب سے بڑے آن لائن سٹوروں میں سے ایک Amazone.com سب سے آگے ہے۔ ا±س کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن سیلز سرگرمی سے جاری رکھے گا۔تجزیاتی فرم Retail Nextکی نمائیندہ شیلی کوہن کا کہنا ہے کہ سیلز کے اعتبار سے یہ سیزن تمام بڑی کمپنیوں کیلئے انتہائی مثبت رہا ہے جن میں اسٹوروں میں روایتی سیلز کے علاوہ آن لائن سیل بھی شامل ہے ۔اس سلسلے میں دستیاب ہو نے والے ابتدا ئی اعدا د و شمار سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سیزن کی سیلز Retail Next کے 3.8 فیصد اضافے کے اندازے سے کہیں زیادہ ہوں گی۔ کوہن کا کہنا ہے کہ تمام تر تجارتی اعشاریے انتہائی مضبوط دکھائی دے رہے ہیں۔ لہذا بظاہر صارفین اس بار نسبتاً زیا دہ رقم خرچ کرنے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں ۔ما سٹر کارڈ کمپنی نے بھی کہا ہے کہ سیزن کے اختتا م کے قریب اچانک سیلز بڑھ جانے سے آن لائن سیلز میں 18.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ معرو ف چین سٹوروں Macy’s اور ٹارگیٹ نے بھی سیلز میں خطیر اضافے کی اطلاع دی ہے۔ آن لائن خریداروں کی ایک بڑی تعداد خریدی گئی اشیاءپسند نہ آنے کی صورت میں واپس بھیج دیتی ہے۔ لہذا تما م بڑے اسٹور اپنی چیز یں صارفین کو بھیجتے وقت واپسی کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ چیزوں کی ترسیل کر نے والی بڑی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ خردی گئی اشیاءکی واپسی کے رجحان میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے ا±نہیں اپنے نیٹ ورک کو مزید بڑھانا پڑ رہا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ڈیلوری کمپنی یونائیٹڈ پارس سروس یعنی UPS کا کہنا ہے کہ دسمبر کے دوران وہ ہر روز دس لاکھ پیکٹس کی ترسیل کرتی رہی ہے اور اسے توقع ہے کہ 3 جنوری کے لگ بھگ اس کی ترسیل 14 لاکھ پیکٹس روزانہ تک پہنچ جائے گی۔