جموں اور کشمیر

جموں و کشمیرمیں سب سے بڑا میلاد النبی جلوس بر آمد

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

سرینگریکم دسمبر(جاوید احمد )دنیا بھر کے اسلامی معاشروں کی طرح وادی کشمیر میں بھی آج پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا وادی کے تمام علاقوں میں مختلف مساجد اور خانقاہوں میں میلاد اور درود و سلام کی محفلیں آراستہ کی جارہی ہیں۔ ان محفلوں میں آقائے نامدار حضرت محمد ٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں اور اپنے پیغمبر رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے تئیں بے پناہ عقیدت و احترام کا اظہار کررہے ہیں۔ بعض مقامات پر مساجد اور خانقاہوں کے علاوہ رہائشی مکانات اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور چراغاں کیا گیا ہے۔میلاد النبی سے متعلق سرینگر میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف حضرتبل میں منعقد ہورہی ہیں، جہاں زائرین کو موئے مقدس کے دیدار کرائے جارہا ہے۔ملک بھر میں بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ قصبوں اور چھوٹے شہروں میں بھی جشن عید میلادالنبی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جانب سے محافل میلاد ، ریلیوں اور سیرت کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ سبز پرچموں کے سائے میں درودوسلام اور نعتوں کے نذرانے عاشقان رسول نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت پیش کیئے۔جنوبی کشمیر میں تحریک صوت الاولیا ءکے مرکزی جامع مسجد میں شب خوانی کی گئی جس میں شمال و جنوب سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدتمندوں نے رات بھر شب خوانی کی ۔گلی، محلو ں، شاہراو¿ں، گھروں اور عمارتوں کو رنگا رنگ رو شنیوں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا۔ قریہ قر یہ محافل نعت کا انعقاد کیاگیا۔ شہر کے مختلف علاقو ں سے چھوٹے بڑے تمام جلوس اننت ناگ سے گزرے ۔ عاشقان رسول تمام راستے درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے۔ جلو س ن سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صوت الاولیاءکے امیر اعلیٰ مولانا عبد الرشید داودی نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پوری کائنات کے لئے مشعل راہ ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ایمان کے اولین فرائض میں شامل ہے۔ جنوبی کشمیر ،میں میلا د النبی کی سب سے بڑی تقریب تحریک صوت الاولیاءکے مرکزی دفتر بنگہ نوگام اننت ناگ میں منعقد ہوئی ۔ شدید سردی کے باوجود بھی لوگ صوت الاولیاءجامع مسجد میں شب خوانی میں مشغول رہے رات بھر جاری رہنے والی پرنور اور پروقار شب خوانی کی تقریب میں ہڈیوں کو منجمد کردینے والی سردی کے باوجود ہزاروںکی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ عظ و تبلیغ، درودواذکار ، ختمات المعظمات اور نعت و منقبت میں محو رہے جبکہ دن کے دوران وادی کے اطراف و اکناف میں جشن میلاد کے عظیم الشان جلوس برآمد ہوئے جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ چائے ، گرم دودھ اور روٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔ تحریک صوت الاولیاءکی مرکزی جامع مسجد سے ایک جلوس نکالا گیا جو اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے اختتام کو پہنچا ۔بعد میں مرکز کی ہی جامع مسجد پر ہی عوام الناس کو موئے مقدس کی زیارت کرائی گئی ۔ ا دھر سرینگر میں بھی ا س دن کی مناسبت سے سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول ﷺنے شب خوانی کی روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔ درگاہ حضرت بل میں عاشقان رسولﷺ موئے مقدس کے دیدار سے بھی فیضیاب ہوئے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar