جنوبی افریقی بلے باز نے فرسٹ کلاس میں بنائی ٹرپل سنچری

0
50

لندن، 02 دسمبر (یو این آئی) جنوبی افریقہ کے گھریلو بلے باز مارکو میریس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں ٹرپل سنچری بنا کر 96 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ 24 سالہ میریس نے یہاں اپنے ملک کے تین روزہ گھریلو مقابلہ میں بارڈر ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے ایسٹرن پروونس کے خلاف 191 گیندوں پر ناٹ آوٹ 300 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 35 چوکے اور 13 چھکے اڑائے ۔ اس سے پہلے سب سے تیز ٹرپل سنچری کا ریکارڈ چارلی میک کارٹن¸ کے نام پر تھا جو انہوں نے ناٹنگھم شایر کے خلاف سال 1921 میں 221 گیندوں پر لگایا تھا۔چارلی نے اس دوران 345 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ میچ بارش سے متاثر ھونے کی وجہ سے ڈرا ختم ہوا۔میریس نے غیر معمولی اننگز کھیلنے کے بعد کہاکہ اس سال میں کلب کرکٹ کھیلنے کے لئے ملک سے باہر نہیں گیا۔میں نے اپنی کچھ ضروری چیزوں کو بہتر بنانے کے لئے سخت محنت کی۔مجھے لگتا ہے کہ اس کا اچھا نتیجہ میری بیٹنگ میں دیکھنے میں ملا۔