سابق ضلع پارشد کی روئی دھنائی مشین میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

0
20

سیتا مڑھی / پریہار ، 07 دسمبر ( محمدارمان علی ) پریہار بلاک ہیڈ کوارٹر واقع سابق ضلع پارشد محمد عالمگیر کی روئی دھنائی مشین اور دکان میں اچانک جمعرات کی دوپہر آگ لگ جانے سے 55 ہزار نقد سمیت پانچ لاکھ سے اوپر کا نقصان ہوا ہے ۔ معلوم ہوکہ سابق ضلع پارشد محمد عالمگیر دیگر عملے کے ذریعے روئی دھنائی مشین اور دکان چلاتا تھا ۔ جمعرات کی دوپہر دکان کے پچھے کے حصے سے دھواں اور آگ کی لپک نکلی جب تک لوگ جمع ہوتے تب تک سب جل کر برباد ہوگیا ۔ سابق ضلع پارشد نے پریہار ضلع سرکل افسر کشور پاسوان کو واقعہ کی معلومات دینے کی بات کہی ہے۔