دنیا بھر سے

سعودی عرب: کرپشن الزامات پر گرفتار مزید دو شہزادے رہا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ریاض 29(آئی این ایس انڈیا)غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیے گئے مزید 2 شہزادوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔رہائی پانے والوں میں شہزادہ مشعال بن عبداللہ اور شہزادہ فیصل بن عبداللہ شامل ہیں دونوں شہزادوں کو معاہدے پر رضا مندی کے بعد رہا کیا گیا ہے۔خیال رہے دونوں شہزادے سعودی عرب کے سابق فرماں روا شاہ عبداللہ کے بیٹے ہیں جبکہ شاہ عبداللہ کے تیسرے بیٹے شہزادہ ترکی بن عبداللہ زیر حراست ہیں، شہزادہ ترکی بن عبداللہ کی رہائی سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar