شجرہ قادریہ غو ثیہ پڑھ کر ملک اور ملت کیلئے سلامتی کی دعا کی گئی

0
59

مین پوری30دسمبر(حافظ محمد ذاکر )عید غوثیہ یعنی 11 ویں شریف کا پروگرام خانقاہ رشیدیہ بڑی خانقاہ آگرہ روڈ مین پوری میں منایا گیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی خانقاہ رشیدیہ بڑی خانقاہ آگرہ روڈ مین پوری میں حضرت سیدنا شاہ عبدالقادر جیلانی بڑے پیر صاحب کی پےداش کے مبارک موقع پر خانقاہ میں صبح فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ،بعدہ¾9 بجے بڑے پیر صاحب کی قل شر یف کی فاتحہ میں مدرسہ جامعہ رشیدیہ کے بچوں نے نعت خوانی اور بڑے پیر صاحب کی زندگی کی کرامات اور فضیلت بیان کی،اس مبارک موقع پر خانقاہ رشیدیہ کے سجادہ نشین حاجی عبدالرحمان خان چشتی عرف ببلومیا ںنے شجرہ قادریہ، غوثیہ کو پڑھا اور ملک اور ملت کیلئے سلامتی کی دعا کی،اس کے بعد شیرینی ، وتبرکات تقسیم کیا گیا ، اور اس مبارک موقع پر مین پوری شہرکے عقیدت مند حضرات موجود رہے۔