بہار

عالمی یوم ایڈس کے موقع پر این ایس ایس رضا کاروں نے نکالی بیداری ریلی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

چھپرہ ،یکم دسمبر( عامر افضل خان ) 1دسمبر 2017 کو نیشنل سروس اسکیم جئے پرکاش یونیورسیٹی چھپرہ کے زیر اہتمام عالمی یوم ایڈس کے موقع پر این ایس ایس رضا کاروں کے ذریعہ ایک عوامی بیداری ریلی نکالی گئی ۔ریلی کا آغاز چلڈرین پارک سے صبح سات بجے جئے پرکاش یونیورسیٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ہریکیش سنگھ ،ر ام کرشن سنگھ ،مشن کے سوامی اتی دیو آنند جی ، این ایس ایس کے سابق کوآرڈینٹر ودیا واچسپتی ترپاٹھی شہر کے معروف معالج ڈاکٹر راجیو رنجن اور این ایس ایس کوآرڈنٹر ڈاکٹر ہریش چندر یادو نے مشترکہ طور سے ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ ریلی شہر کے تھانہ چوک، میونسپل چوک، شری نندن روڈہوتے ہوئے راجندر سرور میں جاکر جلسہ میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی میں این ایس ایس رضا کار ہاتھوں میں تختی لئے ہوئے تھے۔ جس پر س مختلف نعرے جیسے ایڈس کی بیماری نہ بنے لاچاری ، جانکاری ہی بچاو¿ ہے ۔ این ایس ایس نے ٹھانا ہے، ایڈس کو مٹانا ہے وغیر لکھے ہوئے تھے ۔ ریلی کے آغاز میں شہر کے معالج ڈاکٹر راجیو رنجن نے ایڈس کے بارے میں این ایس ایس رضا کاروں کو تفصیلی جانکاری دی اور کہا کہ جانکاری ہی بچاو¿ ہے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر ہری کیش سنگھ نے این ایس ایس کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ این ایس ایچ رضا کاروں کی کوشش قابل تعریف ہے۔ ریلی میں پروگرام افسر ڈاکٹر چیتنا ، ڈاکٹر صدیقی ، ڈاکٹر راجو کمار، پروفیسر بالمیکی کمار اور نیشنل سروس اسکیم جگدم کالج اکائی کے رضاکاروں میں آئی جی ایوارڈی منٹو کمار یادو، رنجیت کمار، پرنس کمار، مکیش پنڈت ،سنی سمن، محمدشمشاد ، کشن کمار، روشنی کماری ، کماری انیش ، نیتو کماری ، کماری پنکھوری ، راجا کمار وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar