’علی گڑھ بچوں کا گھر‘ کے زیرِ اہتمام سماجی تنظیم ’سہایتا‘ کے تعاون سے ضرورتمند مستحق غریبوںکو سردی سے حفاظت کی خاطر تقسیم کمبل پروگرام کا انعقاد

0
41

شعلی گڑھ28 دسمبر(پریس ریلیز)’علی گڑھ بچوں کا گھر ‘کے زیرِ اہتمام ہندوستان کی معروف سماجی تنظیم سہایتا کے تعاون سے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ضرورتمند مستحق غریبو ں ،ناداروں کو سردی سے حفاظت کی خاطر تقسیمِ کمبل پروگرام کا انعقادآج مورخہ ۸۲ دسمبر ۷۱۰۲ءکو سنا اسکول اقرا کالونی میںعمل میں آیا ۔’ علی گڑھ بچوں کا گھر ‘کے چیر مین امان اللہ خاں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ گذ شتہ تقریبا ً پچیس برسوں سے ہر سال سردی کے مو سم میں اپنی گنجائش اور استطاعت کے مطابق ہم کوشش کرتے ہیں کہ اللہ کے وہ بندے جو نادار و مفلوک الحال ہیں انہیں کسی طرح سردی کی سختی سے بچا لیا جائے۔ پہلے یہ کام ’علی گڑھ زکوٰة فنڈ ‘ کے توسط سے کیا جاتا تھا لیکن کچھ قانونی دشوا ر یو ں کی وجہ سے ’علی گڑھ زکوٰة فنڈ‘ کو بند کرنا پڑا لیکن الحمد للہ اس کے ممبران کا جذبہ¿ تعاون و اخلا ص سرد نہیں ہوا۔ اب اس کام کو’ سہایتا‘ جو واقعتا سماج کے مفلوک الحال لوگوں کو اوپر اٹھانے کے لئے کوشاں ہے اُس کے تعاون سے گذشتہ کئی برسوں سے اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ تنظیم اپنا تعاون’ علی گڑھ بچوں کا گھر‘ کے واسطے سے علی گڑھ کے ضرورتمندوں کو پہونچا تی ہے ۔ اس سال بھی کئی سو کمبل تقسیم کرنے کا پروگرام ہے جو علی گڑھ کے مختلف علاقوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ سرِ دست دو سو کمبل سنا اسکول ، اقرا کالونی میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ضرورتمندوں سے بطورِ خاص مخاطب ہوتے ہوئے امان اللہ خاں نے فرمایا کہ دولت و ثروت ، امیری غریبی کوئی بھی چیز اس دنیا میں پائیدار نہیں ہے ، حالات انسان کے اختیار میں نہیں ہوتے ہیںلیکن حالا ت کو اپنے موافق کرنے کی کوشش ہر انسان کو کر نی چاہئے تاکہ وہ اللہ کے فضل و کرم اور اپنی جدّ و جہد سے دینے والا بن سکے۔ آپ نے یہ بھی فر ما یا کہ اللہ کی مدد انہیں لوگوں کو ملتی ہے جو اُسے لینے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ اللہ کی مدد لینے کے لئے جس قدر محنت اور کوشش درکار ہے اگر آپ اُس میں کمی نہیں کریں گے تو انشاءاللہ بہت جلد آپ کا شما ر دینے والوں میں ہونے لگے گا ۔ امان اللہ خاں نے شرکاءسے یہ بھی اپیل کی کہ وہ اپنی دعاﺅں میں ہمیں اور ہمارے اداروں کو یاد رکھیں تاکہ نیک کام تسلسل کے ساتھ جاری رہ سکے۔علی گڑھ بچیوںکا گھر میں مقیم بچیوں کے درمیان شال اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے۔یو پی رابطہ کمیٹی کے سکریٹری ڈاکٹر عبید اقبال عاصم نے اس موقع نے سہایتا اور علی گڑھ بچوں کا گھر کی انتظامیہ کو دعا ﺅں سے نوازتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے ضروتمندوں کی ضروریات کا لحاظ کرتے ہوئے انہیں سردی سے حفاظت کا سامان فراہم کیا۔کمبل کی تقسیم کے اس پروگرام میںڈاکٹر مسعود احمد، رضی خاں آفریری ، محمد غیاث الدین، انیس احمد اور عبدالمنان موجود تھے۔