دنیا بھر سے

غرب اردن: فلسطینی طلباءریلی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، کئی طلباءزخمی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

جنین27دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شما لی شہر جنین میں یعبد کے مقام پرغاصب اسرا ئیلی فوج نے فلسطینی طلباءکی ایک پرامن احتجا جی ریلی پر اندھا دھند آنسو گیس شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں طلباءز خمی ہوگئے۔ ذرا ئع کے مطابق منگل کو اسرا ئیلی فوج نے یعبد میں عزالدین القسام اسکو ل کے قر یب فلسطینی طلباءکے ایک احتجا جی مظا ہرے کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اس کے علاوہ قا بض فو ج نے نہتے طلباءپر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیوں سے بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد طلباءزخمی ہوگئے جب کہ کئی طلبا ءآنسوگیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے متا ثر ہو ئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی طلباءپر شیلنگ کی جس کے بعد مشتعل طلباءنے بھی برف سے اٹھتی ہوئی چنگاری کانظارہ پیش کر تے ہوئے غاصب صہیونی فوج پر جواباً سنگ باری کی۔ فلسطینی طلباءاور قابض فوج کے درمیان کئی گھنٹے آنکھ مچولی جاری ر ہی ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar