بہار

معدنیات ضابطہ 2017 کے خلاف نکالا گیا احتجاجی مارچ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

کھگڑیا ،09دسمبر ( ارون ورما ) ضلع معدنیات اور عمارت تعمیر کاروباری یونین اور سوراج مہم کے مشترکہ زیر اہتمام بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ تھوپے گئے انگریزی قانون معدنیات ضابطہ 2017 کے خلاف بالو ، گٹی تعمیر عمارت کاروباریوں اور سوراج مہم کے کارکنان کے ذریعہ ایک عظیم الشان جلوس شہر کے گو شالہ روڈ واقع دفتر سے اسپتال روڈ ، کلکٹریٹ ، مہا تما گاندھی روڈ ، تھانہ روڈ ، مین روڈ اسٹیشن روڈ ہوتے ہوئے راجند ر چوک پر نکڑ سبھا میں تبدیل ہوگیا۔ اس جلوس کی قیادت کھگڑیا ضلع معدنیات اور عمارت تعمیر کاروباری یونین کے ضلع صدر اروند کمار اور سوراج مہم کے ترجمان بپلو رندھیر اور سوراج مہم کے سکریٹری چندن کمار نے مشترکہ طور پر کیا۔ اس موقع پر نکڑ سبھا کو خطاب کرتے ہوئے ضلع معدنیا ت اور تعمیر عمارت کاروباری یونین کے صدر اروند کمار نے کہا کہ یہ بے شرم سرکار معزز ہائی کورٹ کے ذریعہ روک لگائے جانے کے باوجود روز نئے قانون لارہی ہے ، جو کاروباریوں کو الجھن میں ڈالنے والا ہے۔ اجلاس کی نظامت کرتے ہوئے کاروباری اور سوراج مہم کے ترجمان بپلو رندھیر نے کہا کہ سرکار کے ذریعہ تھوپے گئے اس انگریز ی قانون سے ریاست کے لاکھوں کاروباریوں کو روزگار بند کرنے کی نوبت آگئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹوں کے ذریعہ عجیب و غریب فرمان کئے جارہے ہیں۔ الگ الگ ضلع کے کاروباریوں کے لئے الگ الگ ضابطہ طے کئے جارہے ہیں۔ جو برابری کے بنیادی حقوق کے خلاف بھی ہے۔ اگر سرکار اب بھی اس قانون کو واپس نہیں لیتی ہے تو ہم سبھی کاروباری اور زور دار تحریک کے لئے تیار ہیں ۔ لیکن سرکار کے اس استحصال کرنے والے قانون کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے ۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کاروباری تھانمل کٹھاری نے کہا کہ اس معدنیات ضابطہ 2017کے خلاف سبھی کاروباری متحد ہیں پھر بھی اگر سرکار ا سے واپس نہیں لیتی ہے تو یونین کے ساتھ چٹانی اتحاد کا ثبوت دیتے ہوئے اور سخت گیر رخ اختیار کریں گے۔ سوراج مہم کے سکریٹری نے کہا کہ ایک تو یہ گمراہ کن قانون لوگوں سے روزگار کے مواقع چھین رہا ہے، دوسرے اس میں بد عنوانی کی کافی گنجائش ہے۔ اس لئے سرکار بلا تاخیر یہ قانون واپس لے ورنہ یہ تحریک لگاتار جاری رہے گی ۔ وہیں یوز فار سوراج کے لیڈر املیش کمار نے کہا کہ اگر سرکار ایسی ہو جوبا روزگار سے اس کاروزگار چھینے تو ہمیں ایسی روزگار والی حکومت نہیں چاہئے ۔ کاروباری پون چورسیا نے کہا کہ یہ ان کاروباریوں کے لئے اشارہ ہے ۔ جو سمجھتے ہیں یہ صرف ہماری لڑائی نہیں ہے ، انہیں سمجھنا ہوگا کہ سرکار سلسلے وار طریقے سے کاروباریوں میں پھوٹ ڈال کر ظلم کرے گی۔ لہذا ہمیں ابھی سے ایک ساتھ آنا ہوگا اور ا س قانون کی مخالفت کرنا ہوگا۔ یونین کے گوگری بلاک صدر سونو خان نے بھی اجلاس کو خطاب کیا۔ نکڑ سبھا کے بعد بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کا پتلا نذ ر آتش کیاگیا۔ اس موقع پر یونین کے کنوینر ، ڈپٹی کنوینر راکیش کمار ، یشونت کمار سنگھ ، کے ساتھ کاروباری نندلال پاسوان ، غریب سہنی ، انوج چورسیا، سدھیر سنگھ وغیرہ موجود تھے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar