’نو انٹری‘ کے سیکوئل سے سلمان خان باہر

0
68

ممبئی،۰۱دسمبر(پی ایس آئی)بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل ’نو انٹری میں انٹری‘ سے باہر ہوگئے ہیں۔نیوز ویب سائٹ ‘دکن کرونیکل’ کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ساز بونی کپور اور انیس بزمی نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم کے سیکوئل کے لیے سلمان خان کی جگہ ارجن کپور کو کا سٹ کیا جائے گا کیونکہ سلمان خان ’ریس 3‘ میں کاسٹ ہونے کی وجہ سے شو ٹنگ کے لیے تاریخ نہیں دے سکتے۔فلم ’مبارکا ں‘ کے بعد انیل کپور اور ارجن کپور ایک بار پھر فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل میں جلوہ گر ہوں گے۔چچا بھتیجے کی اس جوڑی کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ فلم ساز نے ایک بار پھر دونوں کا انتخاب کرلیا ہے جب کہ فلم کی کاسٹ میں مزید اداکاروں کو شامل کیا جائے گا۔ اس سے قبل فلم ’نو انٹری‘کی کاسٹ میں سلمان خان اور انیل کپور سمیت فردین خان، بپاشا باسو، لارا دتہ، سلینا جیٹلی اور ایشا دیول شامل تھے۔فلم ساز بونی کپور کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔