کھیل

نیوزی لینڈ کے 373، ویسٹ انڈیز مشکل میں

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ہیملٹن، 10دسمبر (یو این آئی) اپنے چار اہم گیند بازوں کے دو دو وکٹوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسر ے دن اتوار کو مہمان ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں اسٹمپس تک 215رن پر آٹھ وکٹ حا صل کرلیے ۔نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے کل کے اسکور سات وکٹ پر 287رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور پوری ٹیم 373رنز پر آل آ¶ٹ ہو گئی۔لیکن ویسٹ انڈیز نے بھی کھیل کے دوسرے دن اسٹمپ تک 215رنز پر اپنے آٹھ وکٹ گنوا دیئے ہیں۔ریمن ریفر 22اور میگﺅل کمنز 10رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ ویسٹ انڈیز اب نیوزی لینڈ کے اسکور سے 158رنز پیچھے ہے جبکہ اس کے دو وکٹ ہی باقی ہیں ۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کارلوس بریتھویٹ نے 116گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66، وکٹ کیپر شین ڈورچ نے 45گیند و ں پر 35اور شمرن ھٹمئیر نے 42 گیندو ں پر 28رنز بنائے ۔نیوزی لینڈ کے لئے ٹم سا¶ تھی نے 34رن پر دو وکٹ، ٹرینٹ بولٹ نے 67رن پر دو وکٹ، کولن ڈی گرینڈھوم نے 40رن پر دو وکٹ اور نیل ویگنر نے 73 رن پر دو وکٹ لئے ۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے اپنے کل کے اسکور سات وکٹ پر 287رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی پوری ٹیم 373رنز بنا کر آل آ¶ٹ ہو گئی۔نیوزی لینڈ کے لئے جیت راول نے 84، کولن ڈی گرینڈھوم نے 58، کپتان کین ولیمسن نے 43، ٹرینٹ نے ناٹ آ¶ٹ 37، ٹم سا¶تھی نے 31، وکٹ کیپر ٹام بلینڈل نے 28اور مشیل سیٹنر نے 24رن بنائے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبرئل نے 119رن پر چار وکٹ، کیمر روچ نے 58رن پر تین وکٹ، میگﺅل کمنز نے 57رن پر دو وکٹ اور ریفر نے 36رن پر ایک وکٹ حاصل کئے ±۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar