سیاست

والدہ ہی لڑیں گی رائے بریلی سے الیکشن :پرینکا

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 16دسمبر (یو این آئی) کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے سیاست سے سنیاس لینے کے متعلق قیاس آرائیوں کے درمیان ان کی بیٹی پرینکا واڈرا نے آج کہا کہ رائے بریلی سے ان کی والدہ ہی الیکشن لڑیں گی۔ مسٹر راہل گاندھی کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے موقع پر یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد تقریب میں شرکت کے لئے آئی پرینکا نے ایک نیوز چینل کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ میرارائے بریلی سے الیکشن لڑنے کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ وہاں سے میری والدہ ہی لڑیں گی۔ ایک دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میری والدہ ایک بہادر خاتون ہیں ۔ ان کے ساتھ رہنا میرے لئے فخر کی بات ہے ۔ میں گذشتہ بیس سال سے ان کے سفر میں ہم سفر ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ انہوں نے کیسے آغاز کیا اور کس طرح مشکلات کا مقابلہ کیا۔ راہل گاندھی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر انہوں نے کہا کہ ان کے سامنے کٹھن راستہ ہے لیکن اس پر آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔’ خیال رہے کہ کانگریسی رہنما اورکارکنان پچھلے کئی برسوں سے مانگ کرتے رہے ہیں کہ پرینکا کو پارٹی میں بڑی ذمہ داری دی جائے ۔

About the author

Taasir Newspaper