کھیل

وراٹ نے ڈبل سنچری کےلئے روہت سے مانگی نوٹ بک

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) انڈین کرکٹ ٹیم کے مستقل کپتان وراٹ کوہلی نے قائم مقام کپتان اور اوپنر روہت شرما سے ان کے ڈبل سنچری لگانے کا فن سیکھنے کے ٹپس مانگے ہیں۔ وراٹ نے حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سے اٹلی میں شادی کی ہے ۔ اس کے بعد روہت سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے ہندوستانی کپتان کو ان کی نئی اننگز کے لئے مبارک باد دی تھی۔ لیکن اب وراٹ نے روہت کے مبارکبادی پیغام کا جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان سے ڈبل سنچری کی نوٹ بک شیئر کرنے کو کہا ہے ۔روہت نے ٹوئیٹ کرکے شادی کی مبارک باد دی تھی اور وراٹ کو اچھا شوہر بننے کے لئے نوٹ بک دینے کو کہا تھا۔ اس کے علاوہ انوشکا کو اپنا سرنیم (شرما) نہ بدلنے کا بھی مشورہ دیا تھا اور انوشکا نے ہنستے ہوئے روہت کو ان کے ڈبل سنچری کے لئے مبارک باد دی تھی۔ وراٹ نے منگل کو ٹویٹ کرکے ہنستے ہوئے کہا ”شکریہ روہت۔اپنی ڈبل سنچری کی نوٹ بک مجھ سے شیئر کرنا”۔ قائم مقام کپتان روہت نے سری لنکا میں اختتام پذیر ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ناٹ آ¶ٹ 208 رن بنائے تھے جو یک روزہ کیریئر میں ان کی تیسری ڈبل سنچری تھی۔روہت تین ڈبل سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دنیا کے پہلے ایسے کرکٹر ہیں جنہوں نے بطور کپتان ون ڈے میں ڈبل سنچری لگائی ہے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar