پنجاب کی ہمہ جہت ترقی کا سال ہوگا2018: کیپٹن

0
50

چنڈی گڑھ 31 دسمبر (ایجنسی): وزیراعلیٰ ایندر سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست کے انکلوسیو فروغ کے توسط سے پنجاب کو ایک اہم ریاست کے طور پر پہچان بنانے کیلئے آگے آئیں۔ تاکہ ترقی کے نتائج کو زمین پر اتارا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نئے سال کی قبل شام ریاست کے عوام کو یہ پیغام دیتے ہوئے پوری دنیا میںرہنے والے پنجاب کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2018 پنجاب کی ترقی اور فروغ کے نئے دور میں داخل ہوگا۔ انہوں نے جوش اور جذبہ کے ساتھ کام کرنے اور ترقی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب کے لوگوں کو ترغیب دی۔ وزیراعلیٰ نے ریاست کی ترقی کیلئے زور دیتے ہوئے اپنی حکومت کی پابندی عہد کی توثیق کی۔ ساتھ ہی یہ بھی اپیل کی کہ ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، امن چین ، باہمی خیرسگالی اور بھائی چارہ کا ماحول بنائے رکھا جائے۔ ہماری ترقی کی یہی بنیاد ہے۔