کابل میں دو خودکش دھماکے،3 صحافیوں سمیت 40افراد ہلاک

0
44

کابل 28دسمبر (آئی این ایس انڈیا )افغان دارالحکومت کابل میں 2خودکش دھما کوں میں 3 صحافیوں سمیت 40افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔افغان محکمہ صحت نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ افغان میڈیاکے مطابق کابل میں پہلاخود کش دھماکاخبرایجنسی کے قریب ہوا جبکہ کابل میں دوسر ے خود کش دھماکے کاہدف ثقافتی مرکزتھا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں 3صحافی بھی شا مل ہیں ۔ افغان میڈیا کے مطابق پہلا دھما کہ خبرایجنسی کے دفترکے قریب ہوا جس کے بعدفائرنگ بھی کی گئی۔