’ آئی لویو ‘ نہیں کہنے پر طالبہ اور لواحقین کو گھر میں گھس کر پیٹا

چھپرہ ،11دسمبر( عامر افضل خان ) چھپرہ شہر سے سٹے مالا گاو¿ں میں منچلوں نے جئے پرکاش وومینس کالج کی طالبہ سپنا کماری( فرضی نام ) کو آئی لویو نہیں کہنے پر اس کے گھر میں گھس کر لواحقین کے ساتھ پیٹا۔ اس دوران متاثرہ کی ایک چچیری بہن کو رڈ سے مار کر زخمی کردیا۔ زخمی کا علاج چھپرہ صدر اسپتال میں چل رہا ہے۔ جانکاری کے مطابق مفصل تھانہ کے مالا گاو¿ں کی باشندہ انٹر کی طالبہ سپنا کے ساتھ کچھ منچلے اکثر کالج اور کوچنگ آنے جانے کے دوران چھیڑ خانی کرتے تھے۔ لیکن وہ شرم و حیا کے خوف سے اس کی شکایت خاندان کے لوگوں سے بھی نہیں کررہی تھی۔ وہ روز کی طرح کالج جارہی تھی کہ راستے میں منچلوں نے اسے روک کر جبراََ آئی لویو بولنے کو کہا ۔ اس نے انہیں جم کر لتاڑا اور پوچھا کے ان کے گھروں میں ماں بہن نہیں ہیں کیا ؟ اس واقعہ سے غصائے منچلے گھر میں داخل ہوگئے ۔ گھر میں داخل ہوکر انہوں نے سپنا ، اس کی ماں اور چچا کی پٹائی کردی۔ والد کو پیٹتا دیکھ سپنا کے چچا کی بیٹی بچانے آئی تو منچلوں نے اس کی بھی جم کر پٹائی کردی ۔ اسے رڈ سے مار کر زخمی کر فرارہوگئے ۔