اسرائیلی فوج کا کرسمس جلوس پرحملہ، صحافی سمیت متعدد زخمی

بیت لحم ،۵۲دسمبر(پی ایس آئی) اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے نکالے گئے ایک جلوس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین اور ایک فوٹو گرافر زخمی ہوگیا۔مرکزاطلا عات فلسطین کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کےدوران شرکاءنے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کے حوالے کیے جانے کے امریکی اعلان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ربڑ کی گولیو ں کا بھی استعمال کیا۔ قابض فوج کےوحشیانہ تشدد سے ترک خبر رساں ادار ے ’ اناطولیہ‘ کے ایک فوٹو گرافر سمیت متعدد شہر ی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ مظا ہرین مکمل طور پر پرامن تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے مگر اس کے باوجود قابض فوج نے نہتے مظاہر ین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنو ں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔