اسرائیلی ٹینکوں کی غزہ کی پٹی پر وحشیانہ گولہ باری

مقبوضہ یروشلم12دسمبر (آئی این ایس انڈیا )قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں کے مشرق میں متعدد مقامات ٹینکوں سے شدید گولہ باری کی ہے۔ گذشتہ شام اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور جنگی طیاروں فلسطینی مزاحمت کاروں کے متعدد ٹھکانوں پر گولہ بار ی گئی۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سےدعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ ’اشکول‘ کے علاقے میں ویران علاقے میں گرا ہے۔اس راکٹ حملے کے جواب میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں بم باری کی جس کے نتیجے میں متعدد بچے زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے داغا گیا جسے راکٹ شکن دفاعی نظام آئرن ڈوم کی مدد سے فضائ میں تباہ کردیا گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق سوموار کی شام اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے تین مراکز پر حملے کیے ہیں۔