اسکارپیو نے نوجوان کوروندا ، مشتعل لوگوں نے چوسا بکسر روڈ کیا جام

بکسر ،03 دسمبر ( نمائندہ ) چوسا بکسر شاہرا ہ پر اسکارپیو نے سائیکل سوار کو روند دیا ۔ جہاں راستے میں ہی موت ہوگئی۔ موت کی اطلاع ملتے ہی گاو¿ں کے لوگوں نے لاش کو سڑک پر رکھ کر جم کر ہنگامہ کیا۔ قریب دو گھنٹوں تک چوسا بکسر مین روڈ جام رہا۔ جام کی اطلاع ملتے ہی پولس موقع پر پہنچ کر لوگوں کو پر امن کرنے میں مصروف ہوگئی ۔ متوفی یوپی کے غازی پور کے دلدار نگر کے بکسر کا رہنے والا ٹنکو رام بتایا جاتا ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق پنکو سنیچر کو اپنے رشتہ دار کلو رام کے یہاں آیا تھا۔ سنیچر کی دیر شام چوسا بکسر مین روڈ کو پار کررہا تھا۔ اسی دوران ایک بے قابو اسکار پیو نے روند دیا ۔ اس کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر بھاگنے میں کامیاب رہا ۔ وہیں مقامی لوگ اسے علاج کے لئے صدر اسپتال لے جانے لگے ۔ راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگ مشتعل ہو گئے اور سڑ ک پر اتر آئے ۔ معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے مین روڈ کو جام کر آمدو رفت میں رکاوٹ پیدا کردی ۔ واقعہ کے بعد پولس فورس کے ساتھ پولس پہنچی ۔ جس کے بعد کافی سمجھانے بجھانے پر جام کو ہٹایا گیا ۔ مفصل تھانہ صدر اوینا ش کمار سنگھ نے بتایا کہ معاملے کو پر امن کرا لیا گیا ہے۔