افغانستان میں مزید جرمن فوجیوں کی ضرورت ہے:جرمن وزیر خارجہ

کابل21 دسمبر (آئی این ایس انڈیا )جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریل نے افغانستان کے اچانک دورے کے دوران کہا ہے کہ افغانستان کو مزید جرمن فوجیوں کی ضرورت ہے۔ گابریل کے مطابق زمینی حقائق کے تناظر میں ایک مناسب تعداد میں جرمن فوجیوں کی افغانستان میں تعیناتی کی تجویز غیر ضروری نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ جرمن پارلیمنٹ نے کرنا ہو گا۔ اس وقت افغانستان میں ایک ہزار جرمن فوجی نیٹو کے مشن کا حصہ ہیں۔ جرمن فوجی افغانستان میں سن 2002 سے متعین ہیں لیکن ا±ن کی تعداد گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔