اللہ سے محبت ، اللہ کے رسول سے محبت، جو ان دونوں سے خالی ہو اس کا ایمان نہیں :حلیم اللہ قاسمی

ہنگولی مہاراشٹر ۹ دسمبر (پریس ریلیز)ربیع الاول کا وہ مہینہ ہے جس میں سرور کائنات رحمتہ للعالمین حضرت محمد 249نے اس کا رخانہ عالم میں آنکھیں کھولیں اور اسی مہینے میں آپ نے اس عالم فانی کو الوداع کہا۔اس سے معلوم ہوتا ہے اس عالم میں تشریف لانا یا یہاں سے عالم بالا کو لوٹ جانا سیرت النبی 249کا اصل موضوع نہیں ہے بلکہ وہ تعلیمات اور وہ اسوہ جو آپ نے ان دونوں واقعات کی درمیانی مدت میں دیا اور پیش کیا ہے وہ اصل اسلام کا پیغام اور رسول اللہ کی سیرت کا باب ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیہ علماءمہاراشٹر) نے معراج چوک ،پنشن پورہ،ہنگولی میں جمعیہ علماءضلع ہنگولی کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام بعنوان سیرت النبی سے خطاب کے دوران کیا۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی نے فرمایا کہ محبت ایمان کا حصہ ہے ،یعنی اللہ سے محبت ،اللہ کے رسول سے محبت ،اور جو شخص بھی ان دونوں محبتوں سے خالی ہو اس کا ایمان نہیں ہے،لیکن ہم کو یہ دیکھنا چاہئے کہ ہم صرف زبانی محبت کا دعویٰ کرنے والے ہیں یا عملی طور پر تعلیمات رسول کو اپنا کر محبت کی دلیل پیش کرتے ہیں۔مفتی حفیظ اللہ قاسمی(ناظم تنظیم جمعیہ علماءمہاراشٹر) نے یہ بھی فرمایا کہ حضرات صحابہ کرام سے بڑھ کر کون رسول اللہ سے محبت کرنے والا ہوسکتا ہے ،صحابہ نے اسلامی تاریخ کا رشتہ نبوت اور ہجرت سے جوڑا ،ولادت یا وفات سے نہیں منسلک کیا۔تاریخ کی تمام کتابوں میں سن نبوی اور سن ہجری لکھا رہتا ہے ،سن میلادی عیسائیوں کی تاریخ ہے ،مسلمانوں کی نہیں ہے۔ناظم تنظیم مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے حاضرین سے خطا ب کے دوران سوالیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ حسن اخلا ق ،پڑوسیوں کے ساتھ اچھا برتاو¿،صلہ رحمی وغیرہ کی تعلیمات جو رسول اللہ ہم مسلمانوں کو دے کر گئے ہیں کیا ہم لوگ اس پر عمل کرتے ہیں ؟جلسہ کے صدر مولانا مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی (صدر جمعیہ علماءمراٹھواڑہ)نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ آج ہم مہمان مقررین کے درمیا ن سیرت النبی کے جلسے میں موجود ہیں ،آج ہم یہ عہد کر کے اٹھیں کہ ہم سنت رسول کی پیروی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کس قدر افسوس کی بات یہ ہے کہ ایک مسلمان محبت رسول کے مطابق اپنی داڑھی رکھنے کے لئے آمادہ نہیں ہے۔جلسہ کی نظامت حضرت مولانا اقبال قاسمی (شہر صدر جمعیہ علماءہنگولی )اور تلاوت حافظ شکیل احمد معراجی نے فرمائی جبکہ نعت پاک کا نذرانہ حافظ وقاری عبد الحکیم (ضلع سکریٹری جمعیہ علماءضلع ہنگولی )نے پیش کیا۔اس جلسہ میں مہمان کی حیثیت سے مولانا اشتیاق احمد قاسمی (نائب صدر جمعیہ علماءمہاراشٹر)حافظ محمد عارف انصاری (رکن مجلس عاملہ جمعیہ علماءمہاراشٹر)مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی (جنرل سکریٹری جمعیہ علماءعلاقہ مراٹھواڑہ)حافظ عبد الرشید حمیدی (صدر جمعیہ علماءضلع پربھنی)اور مقامی ذمہ داروں میں حافظ و قاری حکم محمد عظمت اللہ خان کاشفی ،حافظ فصیح الدین ،مولانا نظام الدین ،مولانا اعجاز احمد قاسمی ، خواجہ بھائی ،حافظ محمد علی، موسیٰ بھائی تنبولی،حافظ عبد الواجد ،شیخ منیر،شیخ زبیر وغیرہ کے اسماءقابل ذکر ہیں۔ اخیر میں مولانا اعجاز احمد خان بیتی (صدر جمعیہ علماءضلع ہنگولی )نے مہمانان کرام اور کارکنان جمعیتہ علماءاور شرکاءاجلاس کا شکریہ ادا کیا۔