اکیسویں کل ہند اردو کتاب مےلے کا پروقار آغاز

سولاپور25دسمبر(پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر میں اردو زبان و ادب کی صورت حال ملک کے دوسرے علاقوں سے قدرِ بہتر ہے۔ یہاں ہم نے اردو کی بزم سجائی ہے تاکہ آپ سب لوگ اس کتاب میلے میں اردو کی کتابیں خریدیں اور اس میلے کو کامیاب بنائیں ۔ یہ باتیں قومی اردو کونسل کے پرنسپل پبلیکیشن آفیسر ڈاکٹر شمس اقبال نے اکیسویں کل ہند اردو کتاب میلے میں استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے کہیں۔ انہوںنے شولاپور کی اردو برادری کا بھی میلے میں تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا۔ قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان ، نئی دہلی کے زیر اہتمام اور بزمِ غالب شولاپور کے اشتراک سے منعقدہ اکیسویں کل ہند اردو کتاب میلے کا افتتاح کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی شولاپور کی مےئر شوبھا تائی بن شیٹی نے کہا کہ ’اردو ایک خوبصورت زبان ہے ، اس زبان کے فروغ کے لئے میں اپنے طور پر کوشش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں۔انہوں نے مزید کہا ’شولاپور کے لئے یہ ایک اچھا موقع ہے ، ہمیں اس میلے سے زیادہ سے زیادہ کتابیں خریدنی چاہئےں ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ میلہ کامیاب ہوگا۔‘ دوسرے مہمانِ خصوصی سابق ایم ایل اے یونس بھائی شیخ نے کہا کہ ’اردو زبان کسی مذہب کی نہیں بلکہ عوام کی زبان ہے ۔ ‘ شولاپور اردو سے محبت کرنے والے لوگوں کا شہر ہے ، ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب میلہ تاریخی ثابت ہوگا۔ ‘ انہوں نے عوام سے مےلے میں زیادہ سے زیادہ کتابیں خریدنے کی درخوا ست کی۔ بزم غالب کے کارگذار صدر ایڈوکیٹ یو۔ این۔بیریا نے کہا کہ ’ بزم غالب اور کونسل کے ذرےعے منعقدہ یہ کتاب میلہ اردو زبان و ادب کے فروغ کی ایک کوشش ہے۔‘ افتتاحی تقریب سے قبل شولاپور کی مےئر شوبھا تائی بن شیٹی اور یونس بھائی شیخ (سابق ایم۔ اےل۔اے) نے رِبن کاٹ کر میلے کا باضابطہ آغازکیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن شریف سے ہوا۔ اس کے بعد استقبالیہ گیت پیش کیا گیا۔ شولاپور اردو کتاب مےلے کے لئے خاص طور سے تیار کیا گیا ”ترانہ اردو کتاب میلہ“ کی پیشکش کو حاضرین نے بہت پسند کیا ۔ کتاب میلے کے افتتاحی دن محمد شفیع کیپٹن،ناصر الدین النکر، پرنسپل ہارون رشید باغبان، نظام الدین شیخ،پرنسپل عبدالجبار شیخ،انور کمشنر،آصف اقبال،ڈاکٹر محمد غوث، یوسف میجر،عرفان کاریگر کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات ، اسکولوں ، کالجوں کے اساتذہ اور مختلف شعبہ¿ حیات سے وابستہ ادب نوا ز ہستیوں نے شرکت کی۔ طالب علموں کی ایک بڑی تعداد بھی میلے میں موجود رہی۔ میلے کے آغاز سے قبل بزم غالب کے زیر اہتمام ایک اردو ریلی بھی نکالی گئی جس میں ایم اے پنگل ہائی اسکول اور قمرا انسا ہائی اسکول کے طلبا و طالبات اردو کے بینر، پوسٹر اورتختیاں لے کر چل رہے تھے۔ بزم غالب کے صدر بشیر پرواز اور ک کار گذار صدر ایڈووکیٹ یو این بیریا نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر ریلی کا آغاز کیا۔ اس ریلی میں آصف اقبال کے تحریر کردہ گیت ترانہ کتاب میلہ کا افتتا ح بھی ہوا۔شام 7 بجے مشہور و معروف حیدرآبادی مزا حیہ ڈراما ”دیڑھ متوالے “ کی پیش کش بھی ہے۔ جس کے سینکڑوں شو ملک کے مختلف شہروں مےں ہو چکے ہیں۔ اس ڈرامے کے ہدایت کار حامد کمال ہیں۔اس کتاب میلے میں ملک کے تقریباً 60 اردو پبلشروں کے 92 اسٹا ل لگائے گئے ہیں۔ جن پر ادب،ثقافت، تاریخ، سیا ست، سائنس، لسانیات، طب وصحت جیسے موضوعات پر سینکڑوں کتابیں دستیاب ہیں۔