اہل اردو کی ذمہ داری ہے کہ وہ شعر اورنثر لکھےں، مادری زبان نہ سمجھنے سے علمےت زائل ہوگی

بےدر۔19ڈسمبر(ےو اےن اےن) ادب حسن کلام اور تاثےرِ کلام کانام ہے۔ اہل اردو ، اردو زبان کی خدمت اس طرح کرےں کہ وہ اچھی اردو بولےں ، لکھےں اور ذوق ہوتو شعراور نثرلکھنے کی طرف بھی توجہ دےں ۔ ےہ بات جناب محمدظفراللہ خان سرپرست ےاران ادب بےدر نے کہی۔ وہ حاجی محمدسلطان مےمورےل اردو ہائی اسکول بےدر مےںےاران ادب کی ”ادب بےداری مہم“ کے حوا لے سے طالبات سے خطاب کرر ہے تھے۔ امےرالدےن امےر نے افسوس کےاکہ ماد ری زبان کو چھوڑ کر لوگ دےگر زبانوں کے حصول کی طرف مائل ہےں۔ جس سے مادری زبان اردو کانقصان ہورہاہے۔ مادری زبان نہ سمجھنے سے علمےت زائل ہوجائے گی اور جذبوں کے اظہار کو زوال آئے گا۔ا س ادب بےداری مہم کے حوالے سے طالبا ت کو جہاں ادب اور اردو ادب کی اصناف کی طرف توجہ دلائی گئی۔ وہےں محمدےوسف رحےم بےدری نے طالبات کو بحرو ںسے واقفےت کرواےا اور خصو صےت کے ساتھ ہائےکو لکھنے کی طرف طالبات کو رغبت دلائی۔ تقر ےباً15تا20 طالبات نے اد ب لکھنے مےں اپنی دلچسپی کا اظہار کےا ۔محمدےوسف رحےم بےدری سکر ےڑ ی ےاران ادب بےدر نے کہاکہ ادب کی اہمےت ہر دور مےں مسلم رہی ہے۔ سلمان رشدی اور تسلےمہ نسرےن نے ادب کے راستے سے ہی اسلام پر حملہ کےاتھا۔ ہمےں بھی ادب کے ذ رےعہ اسلام،اور ملت اسلامےہ کے تحفظ کی ذمہ داری نبھانی ہو گی ۔ انھوں نے طالبات سے وعدہ کےاکہ اگر وہ کچھ لکھتی ہوں تو ان کی تخلےقات کی اصلاح کی جا ئے گی اور شائع بھی کراےاجائے گا۔ امےرالد ےن امےر نے اپناکلام پےش کےا جس کی تقطےع کے ذرےعہ طالبات کو بحروں کی اہمےت بتائی گئی۔ اس موقع پراسکول ہذا کے استاد محمدمعظم اور محمدذکی الدےن کے علاوہ پرنسپل ظفرقادری بھی موجود تھے۔