اےڈےشنل اےس پی بےدرشری ہری بابوکا”ہوم ہوم گارڈ “ کے موقع پر خطاب

بےدر۔10دسمبر۔(ےو اےن اےن /محمدےوسف رحےم بےدری ) قانون کی پابندی کرتے ہوئے اس کاتحفظ کرنا ہرشخص کافرےضہ ہے۔ےہ بات بےدرضلع اےڈےشنل اےس پی شری ہری بابو نے کہی۔ وہ اتوار کی صبح 11:30بجے دن جنواڑہ روڈ پر واقع ضلع ہوم گارڈ دفتر کے احاطہ مےں منعقدہ ”ےوم ہوم گارڈ“کی رےلی کوہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کرنے کے سے پہلے خطاب کررہے تھے۔ تقرےب کی صدار ت کررہے ہوم گارڈ بےدر کے ضلعی ذمہ دار منوج کمار پاٹل نے بتاےا کہ ہرشخص کوچاہےے کہ وہ قانون کی پابندی کرتے ہوئے اپنے راستوں اور سفر کو محفوظ بنائےں۔ حادثات سے محفوظ رہےں۔ ےہ ہم سب کے لئے لازمی امر ہے۔ ےوم ہوم گارڈ کے موقع پر نکالی گئی رےلی دفتر ہوم گارڈ ، سدھارتھ کالج، امبےڈکر سرکل، مہاوےر چوک ، بھکت سنگھ چوک، بسوےشور چوک ، شےواجی چوک ، ہرلےہ چوک سے ہوتی ہوئی دوبارہ ہوم گارڈ دفتر پہنچ کر اختتام پذےرہوئی ۔اس رےلی مےں 250ہوم گارڈ اور محکمہ پولےس کے اعلیٰ ذمہ داران نے رےلی مےں حصہ لےا۔بہتر فرائض کی انجام دہی پر موگلپا کو تہنےت پےش کی گئی۔ ٹرےفک پولےس کے پولےس انسپکٹر شری کانت اللہ پورے ، پی اےس آئی،اورپولےس کانسٹےبل سمےت ہوم گارڈ کے افسران اور اسٹاف نے حصہ لےا۔ اس بات کی اطلاع منوج کمار پاٹل ذمہ دار ضلع ہوم گارڈ بےدر نے دی ہے۔