بارش نے انگلینڈ کی امیدوں پر پانی پھیرا

میلبورن، 29 دسمبر (یو این آئی) سلامی بلے باز ایلیسٹیر کک کی ناقابل شکست 244 رنز کی ڈبل سنچری سے حوصلہ افزا نظر آرہی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی امیدوں پر بارش نے پانی پھیر دیا اور چوتھے ایشیز ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک میزبان آسٹریلیا کو سنبھلنے کا موقع مل گیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 144.1 اوور میں 491 رن بنائے اور صبح کے سیشن میں میزبان ٹیم کے دوسری اننگز میں دو وکٹ بھی نکال لیے ۔لیکن دوپہر کے سیشن میں پھر بارش کی وجہ سے کھیل ہی ممکن نہیں ہو سکا اور امپائر نے کھیل کو دوبارہ ختم کرنے کا فیصلہ لیا۔اس وقت تک آسٹریلیا 43.5 اوور میں دو وکٹ پر 103 رنز بنا چکا تھا۔ ڈیوڈ وارنر 40 رنز اور کپتان اسٹیون اسمتھ 25 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ کریز پر ہیں اور اس کی حالت اب کافی متوازن ہے اور انگلینڈ کو دوبارہ بلے بازی کے لئے اتارنے کیلئے آسٹریلیا کو اب 61 رن اور بنانے ہیں جو بہت بڑا چیلنج نہیں لگ رہا ہے کیونکہ اس کے آٹھ وکٹ اب بھی محفوظ ہیں۔ آسٹریلیا نے پرتھ میں تیسرا میچ جیتنے کے ساتھ ہی پانچ میچوں کی ایشیز سیریز میں 3۔0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی ہے اور ٹرافی پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے لیکن انگلینڈ ابھی ساکھ بچانے اور وھائٹ واش سے بچنے کیلئے کھیل رہا ہے ۔ گزشتہ تینوں میچوں میں فلاپ رہے تجربہ کار بلے باز کک کے ناٹ آ¶ٹ 244 رنز کی ڈبل سنچری کی بدولت انگلینڈ کو پہلی اننگز میں 164 رنز کی برتری ملی تھی۔ سیریز میں پہلی فتح کے قریب آتی دکھ رہی انگلینڈ نے صبح اننگز کا آغاز کل کے 491 رن پر نو وکٹ سے آگے کیا تھا۔ اس وقت کک 244 اور ان کے ساتھ نچلے آرڈر کے جیمز اینڈرسن (صفر) کریز پر تھے ۔لیکن اینڈرسن فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی پہلی ہی گیند پر کیمرون بین کرافٹ کے ہاتھوں شارٹ لیگ پر لپکے گئے اور انگلش اننگز اسی اسکور پر سمٹ گئی اور کک ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔ کک نے 634 منٹ کریز پر گزارے اور 409 گیندوں میں 27 چوکے لگا کر ڈبل سنچری بنائی جو کسی اوپنر کا ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ریکارڈ اسکور بھی ہے ۔وہ ٹیسٹ تاریخ میں یہ کامیابی حاصل کرنے والے 46 ویں بلے باز بن گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے 20 برسوں میں پہلے بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے سال 1997 میں کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مائیک اتھرٹن 94 رن پر ناٹ آ¶ٹ رہے تھے ۔ انگلینڈ کو اگرچہ کک کی کارکردگی سے جہاں تقویت ملی وہیں بارش نے اس پر پانی پھیر دیا۔ دوسری طرف آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کھلی دھوپ میں کیا۔ انگلینڈ کو وہیں ایک ریویو بھی گنوانا پڑا جب ساتویں اوور میں اوپنر بین کرافٹ کا کیچ آ¶ٹ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ اگرچہ انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے 62 رن پر آسٹریلیا کے دو وکٹ نکال کر اسے دبا¶ میں پہنچا دیا۔بین کرافٹ 27 رن پر کرس ووکس کی گیند پر بولڈ ہوئے تو عثمان خواجہ 11 رنز بنا کر اینڈرسن کا شکار بنے ۔لیکن پھر پہلی اننگز کے سنچری میکر وارنر اور اسمتھ نے تیسرے وکٹ کے لئے 38 رن کی ناٹ آ¶ٹ ساجھے داری کی اور بارش سے میچ رکنے تک دوبارہ ٹیم کو کوئی اور نقصان نہیں ہونے دیا۔وارنر نے 140 گیندوں میں کافی سنبھلتے ہوئے تین چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 40 رن بنائے ۔اسمتھ نے 67 گیندوں میں دو چوکے لگا کر ناٹ آ¶ٹ 25 رن جوڑے ۔