باکسنگ ڈے ٹسٹ میں کھیلیں گے کپتان اسمتھ

میلبورن، 25 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کو میکرن بین کرافٹ کے شاٹ پر ہاتھ میں بھلے ہی چوٹ لگ گئی ہو لیکن وہ بھی انہیں انگلینڈ کے خلاف ایشیز کے باکسنگ ڈے ٹسٹ سے باہر نہیں رکھ سکے گی۔ کپتان اسمتھ نے پیر کو کہا کہ وہ چوتھے ایشیز ٹسٹ میں کھیلنے ضرور اتریں گے ۔ میلبورن کرکٹ گرا¶نڈ پر اتوار کو چوتھے ٹسٹ کی پریکٹس سے قبل اسمتھ کو بین کرافٹ کے ایک شاٹ سے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی تھی۔ اسمتھ اس وقت بلے بازی نیٹ کے پیچھے کھڑے ہوئے تھے ۔ 28سالہ بلے باز نے کہا کہ انہیں اتوار کو اور پیر کو بھی بلے بازی کرتے وقت ہاتھ میں درد تھا لیکن اس سے ان کے ٹیم کی کپتانی کرنے پر اثر نہیں پڑے گا۔ آسٹریلیا ئی ٹیم پہلے ہی سیریز میں 3۔0 سے غیر مفتوح برتری بناچکی ہے اور اب وہ باقی دو میچ جیت کر انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کرنا چاہتی ہے ۔ میلبورن گرا¶نڈ پر یہ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ میں تھوڑی سوجن ہے لیکن میں نے کچھ الگ طرح کے شاٹ کھیلے ہیں مجھے پتہ نہیں ہے کہ میں اس سے ابھر پا¶ں گا اور میں کھیل سکوں گا۔ میچ میں اپنے ہاتھ کے اوپری حصے کو مجھے زیادہ استعمال کرنا ہوگا۔ آسٹریلیائی کپتان نے ساتھ ہی بتایا کہ بین کرافٹ نے ان سے اس واقعہ کے لئے معافی مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بین کرافٹ نے مجھ سے اس کے لئے معافی مانگی۔ لیکن اس طرح کے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ اسمتھ کے ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے ان کے کھیلنے کے بارے میں شبہ پیدا ہوگیا تھا جبکہ ٹیم کے تیز گیند باز مشل اسٹارک بھی چوٹ کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ ان کی جگہ جیکسن برڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔