برسبین انٹرنیشنل اوپن سے ہٹے نڈال

نئی دہلی، 28 دسمبر (یو این آئی) عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے اس ہفتے برسبین میں ہونے والے انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے ہیں۔نڈال اب اگلے ماہ جنوری میں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں حصہ لیں گے ۔ اس سال دو گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکے نڈال اس سے پہلے مبادلہ عالمی ٹینس چمپئن شپ سے بھی ہٹ گئے تھے ۔انہوں نے جمعرات کو ٹوئٹر پرلکھاکہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ میں اس سال برسبین نہیں آ پا¶ں گا۔میری پوری خواہش تھی کہ میں اس ٹورنامنٹ میں کھیلوں لیکن گزشتہ سال کے طویل سیزن کے بعد میں اب بھی تیار نہیں ہوں۔ 16 بار کے گرینڈسلیم چمپئن نڈال نے 15 جنوری سے شروع ہونے والے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں حصہ لینے کے اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ اب میں اپنے فینس کو چار جنوری کو میلبورن میں ملوں گا جہاں آسٹریلین اوپن کے لئے مجھے تیاری کرنی ہے ۔ 31 سال کے نڈال نے اس سال فرانسیسی اوپن اور یو ایس اوپن ٹائٹل جیتے تھے ۔لیکن نومبر میں اے ٹی پی فائنلس میں بلغاریہ کے ڈیوڈ گوفن کے ہاتھوں را¶نڈ رابن میچ میں شکست کے بعد ان کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی اور وہ ٹورنامنٹ سے ہٹ گئے تھے ۔