برلن کرسمس مارکیٹ پر حملے کی حتمی رپورٹ کا اجراءآج

برلن13دسمبر (آئی این ایس انڈیا )جرمن دارالحکومت کی ایک کرسمس مارکیٹ پر گزشتہ برس کے دہشت گردانہ حملے کی حتمی رپورٹ آج بدھ کے روز جاری کی جا رہی ہے۔ وفاقی حکومت کے نامزد کردہ نمائندے ک±رٹ بَیک نے اپنی اس رپورٹ میں متاثرین کے لیے زر تلافی میں اضافے، ان کے لواحقین کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے لیے مستقل امداد کا نظام وضع کرنے کی بات کی ہے۔ اس رپورٹ میں بَیک نے متاثرہ افراد کے رشتہ داروں کے ساتھ جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے رویے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انیس دسمبر 2016ءکو انیس عامری نامی ایک دہشت گرد نے اس کرسمس مارکیٹ پر ایک ٹرک سے حملہ کیا تھا، جس میں بارہ افراد ہلاک اور ستر زخمی ہو گئے تھے۔