بمراہ کے لاپتہ دادا کی لاش ملی،خودکشی کا اندیشہ

احمدآباد،10دسمبر(یواین آئی) ہندو ستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار گیندباز جسپریت بمراہ کے پچھلے دو دن سے لاپتہ دادا سنتوکھ سنگھ بمراہ (84 )کی لاش آج یہاں سا برمتی ندی سے برآمد کی گئی ہے اور ساتھ ہی جسپر یت کے نام ان کا ایک ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھی سامنے آیا ہے ۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہوں نے خودکشی کی ہے ۔ اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر کے کیچھا میں ر ہنے وا لے مسٹر بمراہ تین چار دن پہلے یہا ں مبینہ طورپر جسپریت کو دیکھنے کی خواہش کے سا تھ آئے تھے ۔ان کا مبینہ طورپر جسپریت کی ماں سے جھگڑا ہے ۔وہ یہاں سال اسپتال کے نزد یک گویل پارک میں واقع جسپریت کی رہائش گاہ کے بجا ئے اپنی بیٹی یعنی جسپریت کی پھوپھی رویندر کور کی رہائش گاہ وستراپور جھیل کے نزدیک قیام پذیر تھے ۔وستراپور پولیس اسٹیشن کے انچا ر ج افسر ایم ایم جاڈیجا نے بتایا کہ محترمہ کور نے آٹھ دسمبر کو ان کی گم شدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی اور کہا تھا کہ وہ دو پہر ڈیڑھ بجے سے غائب ہیں اور ان کا فو ن بھی بند ہے ۔آج ان کی لاش شہر کے بیچ بہنے والی سابرمتی ندی کے ددھیچی پل کے نزدیک ملی۔ان کی ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کا ایک ویڈیو بھی وائرل ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنی جسپریت کوا یک بار گلے لگانے کی خواہش ظاہر کی تھی۔البتہ الزام لگایا گیا ہے کہ ان کی ماں انہیں جسپریت سے ملنے نہیں دیتیں تھیں۔ انہوں نے جسپریت کو خاندا ن اور ان کا نام روشن کرنے والا بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اور شہرت کمائے ۔گجرات رنجی ٹیم کے ساتھ ہی ہندوستان کے لئے کھیلنے وا لے بمراہ ابھی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے ا حمدآباد میں نہیں ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ سنتوکھ سنگھ کی کبھی احمدآباد میں تین فیکٹریاں تھیں ۔ 2001میں ان کے بیٹے اورجسپر یت کے والد جسویر سنگھ کا یر قان کی بیماری کی وجہ سے انتقا ل ہوگیا تھا۔ بد قسمتی سے اس کے بعد ان کی معا شی حالت خر اب ہوگئی اور تینوں فیکٹری بیچنی پڑ یں۔وہ 2006 میں اتراکھنڈ کے اودھم سنگھ نگر چلے گئے ،جہاں انہوں نے چار ٹر ک خرید ے اور کیچھا سے ردرپور کے درمیا ن انہیں چلو ا نے لگے ۔ایک ٹرک وہ خود بھی چلاتے تھے ۔ جسپر یت کے جس چچا کے ساتھ وہاں وہ رہتے تھے وہ خود بھی معذور ہیں،جسپریت کی دادی کی موت 2010میں ہوچکی ہے ۔