بھارتیہ کسان یونین کی میٹنگ ، آئندہ سال پورے ملک میں ایک کروڑ ممبران بنانے کا ہدف

سیوان ،16 دسمبر( راجیش کمار ) بھارتیہ کسان یونین سیوان ضلع مجلس عاملہ کی میٹنگ سیوان نگر برہڑیا روڈ واقع ڈاکٹر منوج کمار سنگھ کی رہائش گاہ پریونین کے ضلع صدر راجند ر پرساد سنگھ کی صدارت میں ختم ہوئی۔ جس میں ضلع میں تنظیم کو سرگرم بنانے کے لئے 21 ہزار ممبران بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے یونین کے شمالی بہار کے ریاستی جنرل سکریٹری منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ سال 2018 کو تنظیمی سال اعلان کیاگیا ہے۔ آئندہ سال 1 جنوری سے 31 مارچ تک پورے ملک میں ممبرسازی مہم چلا کر ایک لاکھ گاو¿ں میں ایک کروڑ ممبران بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ بہار سے 5 لاکھ ممبر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ممبرسازی کے بعد جون تک گاو¿ں کی کمیٹی سے لے کر ریاستی کمیٹی تک کا تنظیمی انتخاب کرا لینا ہے۔ ممبرسازی میں کسانوں کے ساتھ ساتھ مزدوروں ، بھیڑ پالک ، گو¿ پالک ، نائی ، بڑھئی ، لوہار کے ان سبھی طبقوں کو تنظیم سے جوڑ نا ہے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ کھیتی سے جڑے ہیں۔ ضلع کے سبھی بلاکوں کے سبھی پنچایتوں کے ممبروں کو ممبران کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ میٹنگ میں سیوان ضلع میں 21 ہزار ممبر بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ میٹنگ میں ضلع صدر راجندر سنگھ نے کسانوں کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کسان قرض میں دبا چلا جارہا ہے ۔ پیداواری لاگت لگاتار بڑھتی جارہی ہے۔ دوسری طرف ان کے پیداواروں کی صحیح قیمت نہیں مل پاتی ہے، جس سے مجبور ہوکر کسان روزگار کے لئے شہروں کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔ میٹنگ میں گو¿ شالہ کی خستہ حالت پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گو¿ شالہ کمیٹی کی غیر فعالیت سے آج گﺅ شالہ کا وجود ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے لئے کسان یونین گﺅ شالہ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ اور سرکار سے مل کر گﺅ شالہ کی تعمیر نو کرانے کی کوشش کرے گی ۔ میٹنگ میں دیگر لوگوں کے علاوہ ضلع ممبر انچارج اکھلیش چورسیا، چن چن سنگھ ، آنند کشور سنگھ ، سندیپ گری ، راما او تار تیواری ، منوج پرساد، ویویکانند وغیرہ سینکڑوں کسان شامل تھے ۔