جدہ13دسمبر(ایجنسی)سعودی عربیہ کے جدہ شہر میں بہار انجمن جدہ چےپٹر کے بینر تلے ایک ایجوکیشنل پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طورپرمولانا انیس الرحمن قاسمی اور جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلرطلعت احمد نے شرکت کی،اس پروگرام کا مقصد ڈراپ آو¿ٹ طالب علموں کو دوبارہ تعلیم جوڑنے کی کوشش پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔بہار انجمن سعودی عرب میں برسوں سے اس علاقے میں خدمات انجام دے رہا ہے،بہار انجمن رہبرکے نام سے پروگرام ایسے طالب علمو ںکے لیے چلارہی ہے، جو کسی مجبوری کی وجہ سے اپنی تعلیمی سلسلہ کوجاری نہ رکھ سکے اور روزگار سے جڑ گئے ہیں، خاص کر یہ ادارہ بہار انجمن جدہ ریاست بہار اور جھارکھنڈمیںتعلیم سے محروم طالب علموں کی دوبارہ تعلیم دلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا انیس الر حمن قاسمی نے ادارے کے کاموں کی تعریف کی ،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اپنے وطن سے دور رہ کر بھی اپنے ملک اور ریاست کے تعلیم سے محروم بچوں کی تعلیم کے لئے بہار انجمن سے منسلک ممبران کی فکر مند ی اور ان کے جذبہ کو اور تعلیم کی اہمیت پران حضرات کی کوششوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہو ںاورانہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔آخر میں جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ بہت جلد ہم جامعہ ملیہ دہلی کا ایک اسٹڈی سنٹر جدہ میں کھولنے جارہے ہیں،جس سے وہ بچے جو اعلی تعلیم حاصل نہیں کر سکے ہیں،انہیں اس سنٹر کے ذریعے باقی ماندہ تعلیم کومکمل کرکے اپنے مستقبل کو روشن بناسکے اورہندوستان کی تعمیر میں اپنا بھرپور تعاون پیش کرسکے۔اس کی اطلاع انجینئر عبید الرحمن نے دی ہے۔