بےدر ضلع کے اوقافی ادارے ، مساجد ، خانقاہوں اور قبرستانوں کی تعمےر ومرمت کے لئے

بےدر۔22دسمبر۔(ےو اےن اےن/ محمدےو سف رحےم بےدری) ضلع بےدر مےں اوقافی ادارے، مساجد ، خانقاہےں وغےرہ خستہ حالی کا شکار ہےں ۔ بالخصوص بھالکی اور اورادتعلقہ جات مےں اےک اطلا ع کے مطابق پو لےس اےکشن کے دوران کئی شاند ا ر طرزِ تعمےر کی مساجد کو شہےد کردےاگےاتھا۔ اےک طو ےل عرصہ گزرنے کے باو جود اب تک پختہ تعمےر نہےں کی جاسکی۔ ےہ بات اےک پر ےس نوٹ مےں محمدفراست علی اےڈوکےٹ صدر کرنا ٹک سوشےل ڈےو لپمنٹ اسوسی اےشن ضلع بےدر نے بتائی۔ انہوں نے مزےد کہاکہ تعلقہ اوراد کی کئی مساجد چھپر اور ٹےن کی ہےں۔ےہ زبوں حالی افسوسناک ہے۔ تعلقہ اورا د (بی) کی تقرےباً15مساجد کی تعمےراور بیدر شہر کی کچھ مساجدکی تزئےن نو اور مرمت کے لئے مناسب رقم جار ی کرنے کاوزےر اوقاف تنوےر سےٹھ س مطالبہ کرکے تحرےر ی نمائندگی گذشتہ دِنوں بنگلور مےں کی گئی تھی ۔ موصوف کے محکمہ کے تعلق سے اےک اعلیٰ عہدےدار سے گفتگو پر اس بات کی خواہش کی گئی کہ جن مساجد اور خانقاہ کی مرمت تعمےر وجدےدکاری اور حدودبندی اور قبرستانوں کی حدو د بندی کی ضرورت ہے۔ ان اوقافی اداروں کی کمےٹےوں کے ذمہ دار، متولےان، ضروری دستاو ےزات روانہ کرنے پر امدادمنظور کرکے فراہم کی جا سکتی ہے۔ اور صرف اےک ہفتہ کے اندر ضروری کا غذات جمع کرنالازمی ہے ۔ جناب فراست علی اےڈوکےٹ نے ان تمام منظورہ انتظامی کمےٹےوں کے ذمہ داران اورمتولےان سے گذارش کی ہے کہ جہا ں کہےں مساجد ودےگر اداروں کی بہبودی کے لئے ضرورت ہو فوری طورپر درخوا ست تےار کرےں ۔ مزےد رہنمائی کے لئے مےرے اس موبائل 9341882564پررابطہ کرےں۔