بے خوف جرائم پیشوں کا ننگا ناچ جاری ، دن دہاڑے سیپ جوان کا گولی مار کر قتل

حاجی پور ،11 دسمبر ( نمائندہ ) بہار میں بے خوف جرائم پیشوں کاننگا ناچ جاری ہے اور رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بے خوف جرائم پیشوں نے حاجی پور سب ڈویزنل جیل کے پاس جیل میں ہی تعینات ایک سیپ جوان کا دن دہاڑے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ متوفی جوان کانام دیپ نارائن رائے بتایا جارہا ہے اور وہ جیل میں پہریدار کے عہدہ پر تعینات تھا۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ آج سموار صبح 8 بجے کے قریب دیپ نارائن رائے ڈیوپی جارہے تھے ۔ تبھی بائک سوار جرائم پیشوں نے ان کے سر میں گولی مار دی ۔ اس سے جائے وقوع پر ہی ان کی موت ہوگئی۔ متوفی دیپ نارائن رائے صدر تھانہ کے دگھی کے رہنے والے تھے اور آرمی سے ریٹائر ہونے کے بعد وہ بہار پولس میں سیپ جوان کے عہدہ پر تعینات تھے۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔ وہیں سب ڈویزنل جیل کے جیلر منوج کمار نے کہا کہ واقعہ میں سبھی نکات پر جانچ کررہے ہیں۔ کیا یہ معاملہ جیل سے جڑا ہوا ہے یا پھر پرانے رنجش میں ان کا قتل کیا گیا ہے۔