تحریک عدل کسی کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے حصول کیلئے ہے: نواز شریف

لاہور/ اسلام آباد 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدل کسی کے خلاف نہیں بلکہ انصاف کے حصول کیلئے ہے، اب گھر پر نہیں بیٹھوں گا، آئین کی حکمرانی اور و و ٹ کے تقدس کا پیغام ایک ایک فرد تک پہنچا ﺅں گا۔بدھ کوجاتی امرا میں سابق وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ کا مشاو ر تی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، حنیف عباسی، طلال چوہدری، دانیال عزیزاور پرویز رشید نے شر کت کی۔ مسلم لیگ کے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ہی 31 دسمبر کو کوٹ مومن میں جلسے اورنواز شریف کی تقریر کے نکات بھی تیار کئے گئے۔ مشاورتی اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ اب گھر پر نہیں بیٹھوں گا، آئین کی حکمرانی اور ووٹ کے تقدس کا پیغام ایک ایک فرد تک پہنچا ﺅں گا۔ تحریک عدل کسی کے خلا ف نہیں بلکہ انصاف کے حصول کیلئے ہے جس کے بعد پنجا ب کے بڑے شہروں میں جلسے جلوس کیلئے ارکا ن قومی و صوبائی اسمبلی اورپارٹی عہدید ارو ں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے گزشتہ روز لاہور میں پارٹی کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان اور عدلیہ کو تنقید کا نشا نہ بنایا تھا۔