تین خلابازوں کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف روانگی

واشنگٹن17دسمبر (آئی این ایس انڈیا )اتوار سترہ دسمبر کو تین خلابازوں کو لے کر ایک خلائی جہاز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف روانہ ہو گیا۔ ان خلابازوں کا تعلق امریکا، روس اور جاپان سے ہے۔ خلائی جہاز سوی±وس ایم ایس زیرو سیون (MS-07) قزاقستان میں بیکانور کے خلائی مرکز سے اپنے سفر پر روانہ ہوا۔ تینوں خلاباز انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر چھ ماہ کے ایک مشن پر گئے ہیں۔ امریکی اور جاپانی خلاباز پہلی مرتبہ اس سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔ خلائی جہاز کی روانگی کی تصدیق روسی اور امریکی خلائی اداروں نے بھی کر دی ہے۔