جرمن وزیر دفاع فان ڈئر لائن افغانستان میں

برلن19دسمبر (آئی این ایس انڈیا )وفاقی جرمن وزیر دفاع ا±رز±ولا فان ڈئر لائن کی طرف سے افغانستان میں تعنیات جرمن دستوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آج منگل کو خاتون وزیر دفاع اعلٰی عسکری قیادت سے ملیں گی۔ یہ جرمن وزیر گزشتہ روز افغانستان پہنچی تھیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے جرمن فوجی اہلکاروں کی ہمت بڑھائی اور اس طویل تعیناتی پر ان سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ افغانستان سے بین الاقوامی دستوں کا انخلاءبہت تیزی سے ہوا تھا۔ افغانستان میں آج کل ایک ہزار جرمن فوجی تعینات ہیں۔