جمعیة علماء(ارشد مدنی)کاچوتھا بلڈگروپ جانچ کیمپ دھولیہ میں، 356افراد نے استفادہ کیا

دھولیہ 27 دسمبر(پریس ریلیز)جمعیة علماءدھولیہ (ارشد مدنی) اور نوجوانان دیو پور کی جانب سے بلڈ(خون) گروپ جانچ کا کیمپ دیو پور( مرحوم فضل الرحمٰن سردار کے گھر کے پاس) ،دھولیہ میں لگایا گیا ،جس میں 356لوگوں نے بلڈ چیک کروا کر بلڈ گروپ کی سند حاصل کی ۔کیمپ میں جانچ شام ۵ بجے سے شروع ہوئی اوررات ۹ بجے تک 356لوگوں کے خون کی جانچ کی گئی ۔ خون کی جانچ کے لئے ماہر ڈاکٹر وں کی ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی ،جن میں ڈاکٹردلیپ پاٹل،ڈاکٹر ابو تراب انصاری،ڈاکٹر التمش شیخ ، ڈاکٹرعبد السمیع ،ڈاکٹر عبد اللہ اورمحمد عاصم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔کیمپ میں جانچ کی کارروائی کا آغازمولانامحمد شریف اشاعتی کی تلاو ت کلام پاک سے ہوا ،جبکہ صدارت حضرت مولانا محمد شریف اشاعتی (صد ر مدرس مدرسہ محمدیہ دیوپور)نے فرمائی ۔اس موقع پر مشتاق صوفی سکریٹری جمعیة علماءضلع دھولیہ نے جمعیة علماءکا مقصد اور اسکی مختلف میدانوں میں خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے گزشتہ دنوںیروشلم کو اسرائیلی دار الحکومت تسلیم کئے جانے کے امریکی فیصلہ کے خلاف ترکی اور یمن کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرار داد کے حق میں ہندو ستان کی طرف سے ووٹ ڈالنے پرحکومت ہند بالخصوص محترمہ سشما سورا ج صاحبہ(وزیر خارجہ حکومت ہند) کو جمعیة علماءضلع دھولیہ یونٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کیا ۔ اس موقع پر ضلع صدر حافظ حفظ الرحمٰن،شہر صدر مولو ی ضیاءالرحمٰن،خالد سرحدی(سماجی خدمتگار،مالیگا ﺅں)حامد حسین (مالیگا ﺅں)اشفاق (ستارہ) مولانا شکیل احمد قاسمی ،حاجی شوال آمین،عبد المحیط بھائی،اعجاز رفیق شیخ ،پرویزابوذر،حاجی زاہد حسین،محمد سعید بیگ ،عارف عرش،حا جی رفیق ،حاجی شوکت،محمد دیان ماسٹر، نثار بھائی،حاجی اسمٰعیل پٹھان،حاجی چراغ (انکل) رفیق بھائی،عبد الباسط وغیرہ موجود تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیة علماءکی جانب سے مقامی نوجوانوں کے تعاون سے تین کیمپ((۱)80فٹی روڈ،ترنگا چوک، دھولیہ (۲)مولانا آزاد نگر ،دھولیہ (۳)شیواجی نگر ،نندی روڈ، نزدماما کلیکشن دھولیہ) کا انعقاد ہوچکا ہے ۔جس میں مجموعی طور پر 810 افراد نے اپنا بلڈ گروپ چیک کر ا کر بلڈ گروپ کی سند حاصل کی ہے ۔