جنوبی افریقہ میں 25سال کی خشک سالی ختم کرے گی وراٹ سینا

نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف کامیاب دورے اور بلند حوصلے کے ساتھ ہندستانی کرکٹ ٹیم اپنے ا سٹار کھلاڑی وراٹ کوہلی کی قیادت میں نئے سال کا آغاز جنوبی افریقہ کی زمین پر کرے گی جہاں اس پر افریقی زمین پر 25 برسوں کی جیت کی خشک سالی ختم کرنے کا چیلنج ہوگا۔ دنیا کے دوسرے نمبر کے ٹیسٹ بلے باز وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا سے غیر ملکی زمین پر اپنی گھریلو فارم کو دہرانے کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کی بھی امید ہے کیونکہ ہندستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف اس کی زمین پر کبھی بھی ٹسٹ سیریز میں جیت درج نہیں کی ہے ۔ ہندستان نے اس سال گھریلو میدان پر حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کے لیے دوسرے نمبر کی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو اسی کے میدان پر ہرانا مشکل مانا جا رہا ہے ۔ ہندستان نے اپنے گھریلو دورے میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دی ہے اور اب وراٹ کی قیادت میں ہندستانی ٹیم اپنی ریکارڈ 10 ویں ٹیسٹ جیت کے مقصد کے ساتھ افریقہ کے دورے پر روانہ ہو رہی ہے ۔ اگرچہ گزشتہ ریکارڈ کو دیکھیں تو یہ آسان نہیں ہے ۔ ہندستان جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد سال 1992۔93 میں وہاں کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم تھی اور تب اس نے چار میچوں کی سیریز 0۔1 سے گنوائ¸ تھی۔اس کے بعد سے ہندستان پھر کبھی اس کی زمین پر ٹسٹ سیریز نہیں جیت سکا۔ ہندستان نے جنوبی افریقہ میں سال 1996۔97 میں تین میچوں کی سیریز میں پھر 0۔2 سے شکست کھائی ۔ سال 2001۔02 میں وہ دو میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے ، 2006۔07 میں تین میچوں کی سیریز میں 1۔2 سے شکست رہی۔سال 2010۔11 میں تین میچوں کی سیریز میں اس نے 1۔1 سے ڈرا کھیلا جبکہ سال 2013۔14 میں جنوبی افریقہ کے اپنے آخری دورے میں ہندستانی ٹیم کی دو میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے شکست رہی۔ ہندستان کا گھریلو میدان پر ریکارڈ بہترین ہے لیکن غیر ملکی زمین پر اس کی کارکردگی مضبوط نہیں رہی ہے اور اس نے اپنی آخری ٹسٹ سیریز غیر ملکی زمین پر نیوزی لینڈ میں تقریبا نو سال پہلے جیتی تھی۔ہندستان نے نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1۔0 سے شکست دی تھی۔ اگرچہ اس نے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو بھی اسی کی زمین پر شکست دی اور اس نے ہندوستانی ٹیم کے اعتماد کو بہت بڑھا یا ہے جس کے بعد مانا جا رہا ہے کہ اس بار اس کا جنوبی افریقہ دورہ مختلف رہنے والا ہے ۔ہندوستان کو اس دورے میں تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اور دو ماہ کے اس طویل غیر ملکی دورے سے پہلے اس کی کوئی تیاری نہیں ہے ۔ کپتان وراٹ، تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی اور کئی کھلاڑیوں نے اس بات پر ناراضگی ظاہر کی ہے کہ اسے سریز سے پہلے تیاری کا کوئی موقع نہیں ملا ہے ۔ ہندستان کی سیریز پانچ جنوری سے کیپ ٹا¶ن میں شروع ہو رہی ہے جس کے لئے ٹیم بدھ کو جنوبی افریقہ روانہ ہو رہی ہے جبکہ اس کا سری لنکا کے ساتھ تینوں فارمیٹ کا طویل دورہ گزشتہ ہفتے اتوار کو ہی ختم ہوا ہے ۔ ہندستان کا جنوبی افریقہ کی زمین پر بھی پریکٹس میچ منسوخ ہو گیا ہے ایسے میں کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر ٹیم ٹریننگ کے ذریعے ہی یہاں کے حالات سے ہم آہنگ ہونا ہو گا ۔