جینندرڈ باس نے جین نگر میں موبائل ڈسپنری کا کےا افتتاح

نئی دہلی 08دسمبر(ابصار احمد صدےقی)شمالی دلی میونسپل کارپوریشن کے رہنما مسٹر ڈ با س نے آج جین نگر کالونی میں موبائل ڈسپنسری کا افتتاح کیا. اس موقع پر، مسٹر ڈباس نے کہا کہ مقامی شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے یہ موبائل ڈسپنسری شروع کیا گیا ہے تاکہ شہری لوگ گھر کے قریب صحت کی سہولیات حاصل کرسکیں.ڈباس نے بتایا کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ڈسپنسری کو بہتر بنانے کے لئے کئی کوششیں کی جا رہی ہیں، جس میں موبائل ڈسپینسری کا افتتاح ایک اچھے قدم کی شروعات ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم شہریوں کی بنیادی ضروریات ہیں، کارپوریشن کی طرف سے اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔