حق کی آواز بلند کرنے کو تےار ہوں گھرےلو تشدد کی شکار خواتےن

دربھنگہ :5 دسمبر (عبد المتےن قاسمی ) دربھنگہ بلدےہ حلقہ کے وارڈ نمبر ۷۳ کے راج پوت کالونی اور کرم گنج مےں وارڈ کاو¿نسلر محمد رےاست علی کی صدارت مےں وےمنس کمےشن کے لےڈی سےل کے ذرےعہ خواتےن کے بےچ بےداری مہم چلاےا گےا ۔ چنانچہ آنگن باڑی سےنٹر پر خاتون سےل کی جانب سے سوبھا شکلا ، سنےل کمار نے بتاےا کہ خواتےن کو کسی طرح کی کوئی دشواری ہو ، کسی طرح کی اذےت پہنچائی جائے تو اس کے خلاف آواز اٹھانا چائےے اور خاتون کمےشن سے رابطہ کرنا چائےے اور اپنے حق کی جنگ لڑنا چائےے ۔ اس موقع پر عائشہ بانو نے کہا کہ گھرےلو تشدد کی شکار خواتےن کو اب بےدار ہونے کی ضرورت ہے اور خود کفےل بننے کی پہل کرنا چائےے ۔ اس موقع پر وارڈ پارشد رےاست علی نے کہا کہ خاتون تشدد سے متعلق کئی واقعات وارڈ مےں رونما ہوئے تھے ، جس مےں مےاں بےوی کے جھگڑے شامل ہےں ۔ اس بابت خاتون سےل سے رابطہ کےا تھا چنانچہ آج خاتون سےل کے لوگ وارڈپہنچے اور خواتےن کو بےدا ر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ےہ اچھی پہل ہے ۔ اس کے علاوہ خواتےن کو خود کفےل بنانے اور انہےں ہنر مند بنانے کےلئے بھی رضا کار تنظےموں کی مدد سے سلائی کٹائی کی ٹرےننگ دےنے کا منصوبہ ہے اور اس بارے مےں کئی پارشدوں سے مشورہ چل رہا ہے ۔جلد ہی جگہ کا تعےن کرکے کام شروع ہونے کی امےد ہے ۔ دوسری جانب دربھنگہ بلدےہ حلقہ کے وارڈ نمبر ۷۳ کے راج پوت کالونی اور کرم گنج مےں وارڈ کاو¿نسلر محمد رےاست علی کی صدارت اور آنگن باڑی سوپر وائزر فرزانہ خاتون کی موجودگی مےں آنگن باڑی سےنٹر کے بچوں کے درمےان پوشاک کی رقم بانٹی گئی ۔ بڑی تعداد مےں موجود آنگن باڑی سےنٹرکے بچے ، ملازمےن اور گارجےن کے درمےان پوشاک کی رقم کے تحت ہر اےک بچے کو 250روپئے نقد دئےے گئے ۔ پوشاک کی رقم پاکر بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ۔