دبئی کے ولی عہد نے دھند میں لی پٹے شہر کی دل موہ لینے والی تصاویر

ابوظبی 24 دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) متحدہ عرب امارات میں دھند کی دبیز چادر کی وجہ سے پروازوں کی ا?مد ورفت کا شیڈول بر ی طرح متاثر ہونے کے ساتھ سڑکوں پر ٹر یفک جام کی وجہ سے شہریوں کو اپنے کاروبار زند گی اور دفاتر تک رسائی میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم غیر متوقع موسمی تبدیلی سے دنیا بھر میں دبئی کی شناخت کے طور پر جانے والے بلند ترین برج الخلیفہ پر تصویریں بنانے والوں کا غیر معمولی ہجوم دیکھنے میں آرہا ہے۔دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس موسم کی چند نہایت دل آویز تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر کو پلک چھپکتے ہی 8000 افراد دیکھ چکے ہیں۔تصاویر میں دبئی کی بلند وبالا عمارتوں کو دھند کی دبیز تہہ تلے چھپے دیکھا جا سکتا ہے۔ شیخ حمدان نے یہ مناظر ڈاون ٹاون ہی کے ایک بلند وبالا ٹاور کی چھت سے کیمرے میں محفوظ کئے ہیں۔ انہوں نے پوسٹ کو میر ے دبئی کے شاندار مناظر کا عنوان دیا ہے ۔ برج خلیفہ دھند میں لیپٹا دکھائی دے رہے ہے ۔پوسٹ سے محظوظ ہونے والے سوشل میڈیا صارفین دل کھول پر ان تصاویر پر تبصرے کر رہے رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید دھند کا غلبہ آئندہ دو روز تک رہنے کا امکان موجود ہے۔ دوسری جا نب متحدہ عرب امارات حکومت نے شدید دھند کے باعث دفاتر میں کام کرنے والوں کےلیے آسانی پیدا کرتے ہوئے انہیں دیر سے کام پر آنے کا حکم جاری کیا ہے۔