دنیا بھر میں آج سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا

دبئی،۳دسمبر(پی ایس آئی)چاند جب زمین کے قریب آتا ہے تو اسے بڑا چاند یا سپر مون کہتے ہیں۔آج دنیا بھر سپر مون کا نظارہ کرے گی۔ جی ہاں ماہر فلکیات کے مطابق آج زمین اور چاند کا درمیا نی فاصلہ معمول سے کم رہ جائے گا جس کی وجہ سے چاند سپر یا بڑا ہو جائے گا۔واضح رہے کہ ۲۰۱۷ءکے سپر مون یا بڑے چاند کا نظارہ آج کیا جائے گا جبکہ ماضی قریب میں یہ نظارہ ۲۰۱۶ میں ہوا تھا۔ ۲۰۱۶ میں ایک یا دو نہیں بلکہ تین سپر مون دیکھے گئے تھے اور ماہر فلکیات کے مطابق آج کے بعد جنوری ۲۰۱۸ میں بھی سپر مون دیکھا جائے گا۔عالمی میڈیا کے مطابق جب چاند زمین کے قریب ہو گا تو اس کی روشنی غیر معمولی طور پر ۱۶ فیصد بڑھ جائے گی اور چاند کا حجم بھی سات فیصد بڑا نظر آئے گا۔