دن رات کے دوسرے ٹسٹ میں انگلینڈ پہلی اننگز میں 227پر ڈھیر

ایڈیلیڈ، 04 دسمبر (یو این آئی) ناتھن لیون (60) رن پر چار وکٹ اور مشیل اسٹارک (49) رن پر تین وکٹ کی گیند بازی سے آسٹریلیا نے دن رات کے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی پہلی اننگز 227 رن پر سمیٹ دی۔ پہلا ٹسٹ 10 وکٹ سے ہار چکی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی رات کے سیشن میں 76.1 اوور میں 227 رن کا معمولی اسکور بنا کر آل آ¶ٹ ہوئی جس سے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 215 رنز کی مضبوط برتری مل گئی۔انگلینڈ کے لیے نویں نمبر کے بلے باز کریگ اوورٹن ناٹ آ¶ٹ 41 رنز بنا کر سب سے بڑے اسکورر رہے ۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز اتوار کو آٹھ وکٹ پر 442 رن بنا کر اعلان کر دی تھی اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے مخالف ٹیم سے فالو آن نہیں کرایا۔میزبان ٹیم کی جانب سے تیز گیند باز اسٹارک نے 20 اوور میں 49 رن دے کر تین وکٹ اور اسپنر لیون نے 24.1 اوور میں 60 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹ لئے ۔پیٹ کمنز کو 47 رنز اور جوش ہیزل وڈ کو ایک وکٹ ملا۔ اس سے پہلے صبح انگلینڈ نے 29 رن پر ایک وکٹ سے پہلی اننگز کو آگے بڑھایا۔اوپنر ایلیسٹیر کک (11) اور جیمز ونس (صفر) پر کریز پر تھے ۔لیکن ٹیم کا آغاز ہی خراب رہا اور ونس دو رن پر ہیزل وڈ کا شکار بن گئے ۔ٹیم نے اپنے باقی کے آٹھ وکٹ 177 رن جوڑ کر گنوائے ۔اس طرح میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 215رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ آسٹریلوی بولرز کو اگلی وکٹ کے لیے بھی زیادہ تگ و دو نہیں کرنی پڑی اور کپتان جو روٹ کومنز کی گیند پر بین کرافٹ کو کیچ دے بیٹھے ، وہ صرف 9رنز بناسکے ۔اوپنر الیسٹر کک 37 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے ، ڈیوڈ ملان 19رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے ، 102 رنز پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین سدھار چکی تھی۔ وکٹیں گرنے کا سلسلہ یہیں نہیں تھما، معین علی بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 25رنز بناکر پویلین کی راہ لی، بیرسٹو 21 جبکہ ووکس 36رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے ، اوورٹن نے ناقابل شکست 41رنز کی اننگز کھیلی۔ یوں آسٹریلیا کے 442 رنز کے جواب میں انگلش ٹیم 76اعشاریہ ایک اوور میں 227رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی اوراسے 215رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا کی طرف سے لیون نے 4، اسٹارک نے 3، کومنز نے 2 اور ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔