دولت مشترکہ کشتی میں ہندستان نے جیتے29طلائی تمغے

نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی پہلوانوں نے جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ میں منعقد دولت مشترکہ کشتی چمپئن شپ میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 میں سے کل 29 طلائی تمغہ اپنے نام کئے ہیں۔ ہندستان نے ٹورنامنٹ میں 29 طلائی کے علاوہ 24 چاندی اور چھ کانسی سمیت کل 59 تمغے جیتے ۔مقابلہ کے پہلے دن ہفتہ کو ہندستان نے 10 طلائی تمغے جیتے تھے ۔چمپئن شپ میں ہندستانی پہلوانوں کی گریکو رومن اسٹائل کشتی میں کارکردگی یکطرفہ رہی جہاں انہوں نے دا¶ پر لگے تمام 10 وزن زمروں کے طلائی تمغہ جیتے تھے ۔ طلائی تمغہ جیتنے والی مرد ٹیم میں ہریانہ کے راجندر کمار (55 کلوگرام)، منیش (60 کلوگرام)، وکاس (63 کلوگرام)، انل کمار (67)، آدتیہ کنڈو (72 کلوگرام)، گرپریت (77 کلوگرام)، ہرپریت (82 کلوگرام)، سنیل (87 کلوگرام)، ہردیپ (97 کلوگرام) اور نوین (130 کلوگرام) شامل رہے ۔ اس کے علاوہ چاندی کا تمغہ جیتنے والوں میں نوین (55 کلوگرام)، گیانندر (60 کلوگرام)، گورو شرما (63 کلوگرام)، منیش (67 کلوگرام)، کلدیپ ملک (72 کلوگرام)، منجیت (77 کلوگرام)، امرناتھ (82 کلوگرام) ، پربھال سنگھ (87 کلوگرام)، سمیت (97 کلوگرام) اور سونو (130 کلوگرام) شامل ہیں ۔ چمپئن شپ کے دوسرے دن مسلسل دو مرتبہ کے اولمپک میڈلسٹ سشیل کمار نے 74 کلو گرام کلاس میں اور اولمپک تمغہ فاتح ساکشی ملک سمیت نو ہندستانی خاتون پہلوانوں نے طلائی تمغے جیتے ۔اسی دن ہندستانی خاتون پہلوانوں نے نو طلائی تمغہ کے علاوہ سات چاندی اور چار کانسی بھی جیتے ۔خواتین ٹیم نے تمام 10 وزن میں طلائی حاصل کئے ۔ہندستان نے ٹورنامنٹ میں اس طرح اب تک 20 طلائی، 18 چاندی اور چار کانسی تمغے جیتے ۔ دولت مشترکہ کشتی کے فری اسٹائل کلاس میں ٹیم نے 10 طلائی، سات چاندی اور دو کانسی کے تمغے اپنے نام کئے ۔ہندستان نے تمام 10 زمروں میں تمغے جیتے ۔مقابلہ کے آخری دن طلائی تمغہ جیتنے والوں میں اتکرش کالے (57 کلوگرام)، شرون (61 کلوگرام)، بجرنگ (65 کلوگرام)، امت دھنکڑ (70 کلوگرام)، سشیل کمار (74 کلوگرام)، جتندر (79 کلوگرام)، دیپک (86 کلوگرام)، سومویر (92 کلوگرام)، روبلجیت سنگھ (97 کلوگرام) اور ھتندر (125 کلوگرام) شامل رہے ۔چاندی کا تمغہ جیتنے والوں میں راہل اوارے (61 کلوگرام)، ارون کمار (70 کلوگرام)، پروین رانا (74 کلوگرام)، ویر دیو گلیا (79 کلوگرام)، پون کمار (86 کلوگرام)، موسم کھتری (97 کلوگرام) اور سمیت(125 کلوگرام) ۔ اس کے علاوہ کانسی فاتحین میں سونو (65 کلوگرام) اور اظہر الدین (92 کلوگرام) شامل ہیں ۔