دیوار توڑ کر باہر نکلی میٹرو،25 کو پی ایم کرنے والے ہیں افتتاح

نئی دہلی 19 دسمبر (تاثیر بیورو): میٹرو کی میجنٹا لائن پر ٹرائل کیلئے چلائی گئی خود کار میٹرو منگل کو پھر بے پٹری ہوگئی۔ ٹرائل کے دوران میٹرو کالندی کنج ڈپو میں دیوار سے جاٹکرائی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ میٹرو ٹرین دیوار توڑ کر باہر نکل گئی۔ ٹکر کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری کاماحول پیدا ہوگیا۔ کچھ ہی دور پر سڑک بھی ہے ایسے میں اگر میٹرو ٹرین تھوڑا اور آگے بڑھ جاتی تو بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔ خیال رہے کہ آئندہ 25 دسمبر کو کالکا جی ۔باٹنیکل میٹرو لائن کا افتتاح خود وزیراعظم نریندر مودی کریںگے۔ ایسے میں یہ حادثہ چونکانے والا ہے۔ اس سے پہلے سوموار کو بھی ساﺅتھ کیمپس سے دھولا کنواں کے بیچ ٹرین کا پہلا ہی کوچ پٹری سے اتر گیا تھا۔ اس کے بعد مکند پور سے شیو بہار جانے والی لائن کے اس حصے پر ٹرائل روک دیا گیا تھا۔