راجد چھوڑ جدیو میں شامل ہوں گے اعظم حسین انور 

 

سیتامڑھی ،یکم دسمبر ( محمد ارمان علی ) سابق ایم پی محمد انوار الحق مرحوم کے بیٹا راجد کے سینئر لیڈر محمد اعظم حسین انور 3دسمبر کو راجد پارٹی کو چھوڑ کر جنتادل یو میں شامل ہوں گے۔ تین دسمبر کو وہ جد یو کے ریاستی دفتر پٹنہ میں ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ راجیہ سبھا ایم پی نیز قومی جنرل سکریٹری آر سی پی سنگھ و باج پٹی ایم ایل اے نیز وزیر ڈاکٹر رنجو گیتا کی قیادت میں جد یو کی ممبری حاصل کریں گے۔ باجپٹی ایم ایل اے ڈاکٹر رنجو گیتا کے میڈیا نمائندہ محمد ارمان علی کے مہسول واقع رہائش گاہ پر منعقد میٹنگ میں بتایا گیا کہ 3 دسمبر کو اعظم حسین انور اپنے ہزاروں حامیوں کے ساتھ ریاستی دفتر پٹنہ میں منعقد ملن تقریب میں شامل ہوں گے۔ میٹنگ میں آزاد حسین انور ، پیکس صدر حاجی محمد مختار عالم، سابق مکھیا حاجی محمدعبداللہ رحمانی ، ضلع ورکنگ کمیٹی ممبر محمد بشارت کریم ، گلاب ، محمد مظہر علی راجا ، محمد علیم آرزو ، محمد فیاض عالم ببلو ، رضا احمد راجو، محمدصدام حسین ، ارون کمار سنگھ ، ادئے کمار سنگھ ، ابھیرام پانڈے ، محمد ظفر علی، محمد کلیم ڈبو ، جوہر علی تاج سمیت دیگر لوگ موجود تھے ۔