رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد ، طلباو طالبات نے منائی خوشیاں

سیوان ،08 دسمبر ( راجیش کمار ) ضلع ہیڈ کوارٹر کے امریکن انسٹی چیوٹ کے طلبا نے انگریزی سیکھنے کے بعد جم کر خوشیاں منائیں اور طرح طرح کے رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر امریکن انسٹی چیوٹ کے ڈائریکٹر سمیر اور سنٹر کے منیجر رتنا چوہان اور امریکن انسٹی چیوٹ کے ٹرینر امام الدین ، راکیش کماراور سبھی ٹیچر موجود رہے ۔آج انگریزی میں کامیابی پانے کے بعد ان سبھی بچوں نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی بتایا ۔ کیونکہ جب ان لوگوں نے امریکن انسٹی چیوٹ کو نہیں جوائن کیا تھا تویہ سب لوگ انگریز ی میں پورے طور پر صفر تھے ۔ لیکن تین مہینے بعد یہ سبھی بچوں نے کہا کہ آج ہم لوگ اچھی انگریزی بول رہے ہیں ۔امریکن انسٹی چیوٹ میں آنے سے شاید ہم لوگ نے اچھی انگریزی بول پائے ۔ اگر یہ ادارہ نہیں جوائن کیا ہوتا تو ہم لوگ انگریز ی نہیں بول پاتے ۔ یہ ساری باتیں امریکن انسٹی چیوٹ کے سبھی طلبا نے کہیں کہ ان میں سے سیوان شہر کے باشندہ معراج اقبال اور امن گیری ، کلام الدین ، اسامہ انصاری ، ابرار انصاری ، پرویزعالم، سرویندر کمار ، نشان ، چیتن ، ببلو کماریادو۔ سبھی بچے موجود رہے۔ اس بڑی کامیابی کے بعد امریکن ادارہ کے سبھی طلبا نے اپنے استاذ کو بہت سارے تحائف بھی دیئے۔ اس کے ساتھ امریکن کے ڈائریکٹر نے سبھی طلبا کو کامیابی کے بعد سرٹیفکٹ دیئے تاکہ بچے اپنے مستقبل میں کچھ اور کرسکیں ۔ اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کیں ۔