روس میں فٹبال ورلڈ کپ کا کاو¿نٹ ڈاون شروع

ماسکو ، 03 دسمبر ( یو این آئی ) روس میں فٹبال ورلڈ کپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جہاں گزشتہ روز194دن کے کاو¿نٹ ڈاو¿ن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اسی سلسلے میں دنیا بھر میں فٹبال کے مداحوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جو اس شاندار ایونٹ کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ماسکو کے مانیزہنایا اسکوائر پرفٹ بال ورلڈ کپ کی کاو¿نٹ ڈاو¿ن گھڑی کو آن کردیا گیا ہے جو اب سے اس وقت تک کا تعین کر تی دکھائی دے رہی ہے جب ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب شروع ہو گی۔ فٹبال ورلڈ کپ میزبان روس کے گیارہ شہروں اور12 وینیوز پرکھیلا جائے گااور اس فٹبال ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں چمپئن بننے کے لیے اِن ایکشن ہوں گی۔ ماسکو میں ورلڈ کپ فٹ بال کے لیے ٹیموں کے ڈراز کی پ±روقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مطابق گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر، یوراگوئے ہیں،جبکہ گروپ بی میں پرتگال، اسپین، مراقش ، ایران، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو، ڈنمارک ، گروپ ڈی میں ارجنٹینا، آئس لینڈ، کروشیا، نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا، سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن، جنوبی کوریا، گروپ جی میں بیلجئم، پاناما، تیونس، انگلینڈاور گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا، جاپان شامل ہیں۔ 14 جون کو میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان افتتاحی مقابلہ شیڈول ہے جبکہ ایونٹ کے دوسرے روز یعنی 15 جون کو مراقش اور ایران مد مقابل ہوں گے ساتھ ہی مصر اور یوراگوئے کا مقابلہ ہو گااور اس دن پرتگال اور سابق عالمی چمپئن اسپین بھی آمنے سامنے ہوں گی تاہم فٹبال ورلڈ کپ 2018ءکا فائنل 15 جولائی کو کھیلا جائے گا۔